میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ | Mere Mustafa Ka Hai Pyara Madina Lyrics in Urdu

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ

مدینہ مدینہ ہمارا مدینہ
ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ

خدا گر قیامت میں فرمائے مانگو
لگائیں گے دیوانے نعرہ مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ


جو اک بار دیکھے وہ کہتا ہے پھر یہ
خُدایا ! دِکھا دے دوبارہ مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ


جہاں پر پڑے ہیں قدم رحمتوں کے
خوسا بخت کتنی یہاں کی زمیں ہے
یہاں سنگریزے بھی لعل و گوہر ہیں
خدا نے ہے ایسا سنوارا مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ


ہزاروں شہر ہیں خدا کی زمیں پر
مگر اِس قدر وہ حسیں تو نہیں ہیں
جہاں پر ہے روضہ میرے مصطفیٰ کا
وہ جنّت سے بڑھ کر ہے سارا مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ

گنہگار ہیں تو کوئی غم نہیں ہے
ہمارا ہے وہ، ہم بے وارِث نہیں ہیں
بڑے فخر سے تیرے کہتے ہیں عاشق
ہمارا ہے آقا، ہمارا مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ

وہ دیکھی ہوں جس نے مدینے کی گلیاں
جہاں میرے آقا کے نقشِ قدم ہیں
طلب حُسنِ دنیا کی اُس کو نہیں پھر
کہ آنکھوں میں جس نے اُتارا مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ

ثنا خوان ہوں، میں حبیبِ خدا کا
کہ مجھ پر خدا کا بڑا ہی کرم ہے
میرا رِزق، عاقِل ! ہے نعتِ محمّد
میری زندگی کا گزارا مدینہ

کہ روئے زمیں پر جو سب سے حسیں ہے
میرے مصطفیٰ کا ہے پیارا مدینہ


شاعر:
سعید عاقل

نعت خواں:
زوہیب اشرفی

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولیٰ | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

رب نے کر دیا اعلان کل من علیھا فان | Rab Ne Kar Diya Elaan Kullu Man Alaiha Faan Lyrics in Urdu

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے | ان کا جلوا تو سینے میں موجود ہے | Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Lyrics in Urdu

یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا | Ye Dil Teri Yaadon Se Mahakta Hi Rahega Lyrics in Urdu

سرداریاں مختاریاں محمد اتے ختم ہو گئیاں | Sardariyan Mukhtariyan Muhammad Utte Khatam Ho Gaiyan Lyrics in Urdu