یا نبی سب کرم ہے تمہارا یہ جو وارے نیارے ہوئے ہیں | Ya Nabi Sab Karam Hai Tumhara Ye Jo Ware Niyare Hue Hain Lyrics in Urdu

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں
اب کمی کا تَصَوُّر بھی کیسا، جب سے منگتے تمہارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

کوئی منہ نہ لگاتا تھا ہم کو، پاس تک نہ بٹھاتا تھا ہم کو
جب سے تھاما ہے دامن تمہارا، دنیا والے ہمارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

اُن کے دربار سے جب بھی میں نے، پنجتن کے وسیلے سے مانگا
مجھ کو خیرات فوراً مِلی ہے، خوب میرے گُزارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

دُور ہونے کو ہے اب یہ دُوری، اُن کی چوکھٹ پہ ہوگی حضوری
خواب میں مجھ کو آقا کے در سے حاضری کے اِشارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

دیکھ کر اُن کے روضے کے جلوے، مجھ کو محسوس یہ ہو رہا تھا
جیسے منظر یہ سارے کے سارے آسماں سے اُتارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

حشر کے روز جب میرے آقا اُمّتی کی شفاعت کریں گے
رب کہے گا، اُنہیں میں نے بخشا جو دِوانے تمہارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

خواجہ اجمیر، غوثِ جلی ہوں، داتا لا ثانی، مہرِ علی ہوں
جن کے لجپال رب کے ولی ہوں، کب کہِیں بے سہارے ہوئے ہیں !

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

چاہتے ہو اگر نیک نامی، آلِ زہرا کی کر لو غُلامی
ان کے صدقے میں، زاہد نیازی ! پُر سُکُوں غم کے مارے ہوئے ہیں

یا نبی ! سب کرم ہے تمہارا، یہ جو وارے نِیارے ہوئے ہیں

شاعر:
زاہد نیازی

نعت خواں:
پروفیسر عبد الرؤف روفی
قاری شاہد محمود قادری
حافظ طاہر قادری
اسد رضا عطاری
سید حسان اللہ حسینی

تبصرے

Most Popular

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

تیری جناب کے جیسی کوئی جناب نہیں | Teri Janab Ke Jaisi Koi Janab Nahin Lyrics in Urdu