مدینہ پہنچا ہے جب دِوانہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے | Madina Pahuncha Hai Jab Diwana Kabhi Idhar Se Kabhi Udhar Se Lyrics in Urdu

مدینہ پہنچا ہے جب دِوانہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے
نبی کی چوکھٹ کو اُس نے چوما کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

بہ روزِ محشر پریشاں ہو کر اُنہیں پُکارے گی جِس دم اُمّت
سبھی کو دیں گے نبی سہارا کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

تماشہ اِتنا تو کر گُزرنا، نبی کا دِیوانہ ہو کے مرنا
کہ لوگ دیکھیں تیرا جنازہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

کبھی تو غوث الوریٰ کے در سے، کبھی تو خواجہ پِیا کے گھر سے
نِکل ہی جاتا ہے کام اپنا کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

اِدھر بریلی اُدھر کِچھوچھا، وہاں پہ کلیر یہاں پہ دیوا
مِلا ہے ولیوں کا ہم کو صدقہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

قصیدہ بُو بکر کا پڑھا تھا، عمر کی تعریف کر رہا تھا
علی نے مجھ کو بہت نوازا کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

بچانے دینِ نبی کی عظمت جو رن میں نِکلا علی کا بیٹا
یزیدی کُتّوں کو جم کے مارا کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

بچانے دینِ نبی کی عظمت جو رن میں نِکلا رضا کا اختر
وہابِیوں کو پٹک کے مارا کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

میری زباں پر جو نامِ نامی امام احمد رضا کا آیا
لگا ہے محفل میں خُوب نعرہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے

خدا نے حُسن و جمال واللہ رضا کے اختر کو ایسا بخشا
دِوانیں تکتے ہیں اُن کا چہرہ کبھی اِدھر سے کبھی اُدھر سے


شاعر:
سیف رضا کانپوری

نعت خواں:

سیف رضا کانپوری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu