موت کے بھنور سے یا نبی بچ کے بال بال آ گیا | Maut Ke Bhanwar Se Ya Nabi Bach Ke Baal Baal Aa Gaya Lyrics in Urdu
موت کے بھنور سے، یا نبی ! بچ کے بال بال آ گیا
خیر ہو گئی کہ اُس گھڑی آپ کا خیال آ گیا
دو سوال ختم جب ہوئے، قبر میں دِوانہ جُھوم اُٹھا
اب حضور ہوں گے سامنے، تیسرا سوال آ گیا
رب نے تیرے گھر کو بھر دِیا، تُجھ کو مالا مال کر دِیا
اے حلیمہ ! تیری گود میں آمِنہ کا لال آ گیا
ذکرِ مصطفیٰ کی رات تھی، حُسنِ مصطفیٰ کی بات تھی
عقل والے سوچتے رہے، عاشقوں کو حال آ گیا
زُلفقارِ حیدری چلی، یوں لگا کہ آ گئے علی
جب یزیدیوں کے سامنے فاطمہ کا لال آ گیا
تھا غُرُور جن کو حُسن پر، آ نہیں رہے ہیں وہ نظر
حُسنِ عشقِ مصطفیٰ لئے حشر میں بلال آ گیا
نجدیوں کو موت آ گئی، سُنِّیوں کو زندگی مِلی
جب رضا کی بات چِھڑ گئی، عشق میں اُچھال آ گیا
کیا نہیں ہے اُن کے پاس میں، کیا نہیں ہے اُن کے ہاتھ میں
تیغ علی کے در پہ جو گیا، ہو کے مالا مال آ گیا
نعت خواں:
سیف رضا کانپوری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں