سامنے سیرت مصطفیٰ درس ہے رہبری کے لئے | Samne Seerat-e-Mustafa Dars Hai Rahbari Ke Liye Lyrics in Urdu
سامنے سیرتِ مصطفیٰ درس ہے رہبری کے لئے
پھر ہمیں اور کیا چاہیئے، مومنو ! زندگی کے لئے
کر یقیں تو میری بات پر، ایسا ہوگا اندھیرا وہ گھر
آ ہی جا ئیں گے خیر البشر، قبر میں روشنی کے لئے
حشر میں ہم کہاں تم کہاں، جب نہ ہوگا کوئی مہرباں
بن کے رحمت حضور آئیں گے، اپنے ہر امّتی کے لئے
ہاتھ آنے کو کچھ بھی نہیں، بس مِلے گی یہ دو گز زمیں
جانے پھر کیوں پریشان ہے آدمی آدمی کے لئے
باغِ جنّت کی پُروائیاں، سبز گنبد کی پرچھائیاں
کر چکا ہے خدا سب عطا اپنے ہر جنّتی کے لئے
چھوڑ دنیا کے سب رنج و غم، وہ کرین گے نگاہِ کرم
تو ہی، اے آسیٔ بے نوا ! جائے گا حاضری کے لئے
نعت خواں:
محمد حسین رضوی
رمضان صدیقی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں