علی والے جہاں بیٹھے وہیں جنت بنا بیٹھے | Ali Wale Jahan Baithe Wahin Jannat Bana Baithe Lyrics in Urdu
فقیروں کا ہے کیا چاہے جہاں بستی بسا بیٹھے
علی والے جہاں بیٹھے وہیں جنّت بنا بیٹھے
فرازِ دار ہو، مقتل ہو، زِنداں ہو کہ صحرا ہو
جہاں ذِکرِ علی چھیڑا وہاں دیوانے آ بیٹھے
کوئی موسم، کوئی بھی وقت، کوئی بھی علاقہ ہو
جلی عشقِ علی کی شمع اور پروانے آ بیٹھے
علی والوں کا مرنا بھی کوئی مرنے میں مرنا ہے
چلے اپنے مکاں سے اور علی کے در پہ جا بیٹھے
اِدھر رُخصت کِیا سب نے، اُدھر آئے علی لینے
یہاں سب رو رہے تھے ہم وہاں محفل سجا بیٹھے
ابھی میں قبر میں لیٹا ہی تھا اِک نُور سا پھیلا
میری بالِیں پہ خُود آ کر علِیِ مُرتضیٰ بیٹھے
یہ کون آیا کہ اِستِقبال کو سب انبیاء اُٹّھے
نہ بیٹھے گا کوئی تب تک، نہ جب تک مُصطفیٰ بیٹھے
شاعر:
رضا سرسوی
نعت خواں:
غلام مصطفیٰ قادری
سید حسان اللہ حسینی
حافظ احسن قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں