اپنے آنسو بہاؤں گا میں | اپنے رب کو مناؤں گا میں | Apne Rab Ko Manaunga Main Lyrics in Urdu

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

بوجھ دِل پہ گُناہوں کا ہے
کیسے اِس کو اُٹھاؤں گا میں
داغ جس پر لگے معصیت کے
اب وہ دامن بچاؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

نفس کی خواہشوں کو کُھرَچْ کر
دِل کے در سے مِٹاؤں گا میں
داستاں اپنے غم اور الم کی
اپنے رب کو سُناؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

دیپ اُمّید کا اور یقیں کا
اپنے دِل میں جلاؤں گا میں
ذکرِ ربّی جو رُوح کی غِذا ہے
اپنی رُوح کو کِھلاؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

یادِ آقا کے پھولوں سے اب
دِل کا گُلشن سجاؤں گا میں
حُکمِ رب اور حُکمِ نبی کو
حرزِ جاں اب بناؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

مال و زر ہو یا ہو جاں وہ میری
رب کی خاطر لُٹاؤں گا میں
خونِ دل کا ہر ایک ایک قطرہ
رب کی راہ میں بہاؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں

لے کے سینے میں اِک نیک دِل کو
سوئے عُقبیٰ یُوں جاؤں گا میں
رب کے فضل و کرم سے، حِجازی !
چین دِل کا یُوں پاؤں گا میں

اپنے آنسو بہاؤں گا میں
اپنے رب کو مناؤں گا میں


شاعر:
وسیم حجازی

نعت خواں:
محمد انس نذیر

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu