دامن میں لیے خیر ہے آئی شب معراج | Daman Mein Liye Khair Hai Aai Shab-e-Meraj Lyrics in Urdu
دامن میں لیے خیر ہے آئی شبِ معراج
محروم نہیں لوٹے گا کوئی شبِ معراج
بندوں کو خُدا سے ہے مِلائی شبِ معراج
عاصی کے مُقَدّر کو جگائی شبِ معراج
اُمّت کے لیے پیارا نمازوں کا وہ تُحفہ
سرکار کو ہے رب سے دِلائی شبِ معراج
حقدارِ جہنم تھے گُناہوں کے سبب ہم
سرکار نے ہے لاج بچائی شبِ معراج
ہم خاک کے ذرّے ہیں، خُدا اُن کا ہی جانے
آقا کی کہاں تک ہے رسائی شبِ معراج
آتے ہیں شہِ کون و مکاں، سر کو جُھکا لو
حُوروں نے صدا ہے یہ لگائی شبِ معراج
جب شاہ چلے فرش سے، پلکوں کو اپنی
راہوں میں ملائک نے بِچھائی شبِ معراج
جنّت کے فرِشتوں کی جماعت ہے زمیں پر
ہے نُور میں یہ دُنیا نہائی شبِ معراج
پا لیتا ہے ہر چیز وہ، اے شوقِ فریدی !
دیتا ہے خُدا کو جو دُہائی شبِ معراج
شاعر:
حافظ شوق فریدی
نعت خواں:
حافظ انس رضا عطاری
محروم نہیں لوٹے گا کوئی شبِ معراج
بندوں کو خُدا سے ہے مِلائی شبِ معراج
عاصی کے مُقَدّر کو جگائی شبِ معراج
اُمّت کے لیے پیارا نمازوں کا وہ تُحفہ
سرکار کو ہے رب سے دِلائی شبِ معراج
حقدارِ جہنم تھے گُناہوں کے سبب ہم
سرکار نے ہے لاج بچائی شبِ معراج
ہم خاک کے ذرّے ہیں، خُدا اُن کا ہی جانے
آقا کی کہاں تک ہے رسائی شبِ معراج
آتے ہیں شہِ کون و مکاں، سر کو جُھکا لو
حُوروں نے صدا ہے یہ لگائی شبِ معراج
جب شاہ چلے فرش سے، پلکوں کو اپنی
راہوں میں ملائک نے بِچھائی شبِ معراج
جنّت کے فرِشتوں کی جماعت ہے زمیں پر
ہے نُور میں یہ دُنیا نہائی شبِ معراج
پا لیتا ہے ہر چیز وہ، اے شوقِ فریدی !
دیتا ہے خُدا کو جو دُہائی شبِ معراج
شاعر:
حافظ شوق فریدی
نعت خواں:
حافظ انس رضا عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں