دے کر خدا کو جان کی قیمت خرید لی | De Kar Khuda Ko Jaan Ki Qeemat Khareed Li Lyrics in Urdu
دے کر خُدا کو جان کی قیمت خرید لی
ہر عاشقِ رسُول نے جنّت خرید لی
آقا نے اپنی زندگی غربت میں کاٹ کر
دنیا کے ہر غریب کی غربت خرید لی
اصغر کے اُس تَبَسُّمِ معصوم پر نِثار
جس نے یزید یوں کی حکومت خرید لی
جس نے نبی کی یاد کو دِل میں بسا لِیا
سمجھو کہ اُس نے خُلد کی راحت خرید لی
سو بار اُس دیوانۂ سرکار کو سلام
جس سے زُبیدہ بی بی نے جنّت خرید لی
مشہور کر دِیا مجھے آقا کی نعت نے
میں نے نبی کی نعت سے شہرت خرید لی
معراجِ مُصطفائی پہ قربان جائیے
جس نے زمیں کے واسطے عظمت خرید لی
اللہ نے مُصطفیٰ کی رضا کے لیے، اسد !
بازارِ مصطفائی سے اُمّت خرید لی
شاعر:
اسد اقبال کلکتوی
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
ہر عاشقِ رسُول نے جنّت خرید لی
آقا نے اپنی زندگی غربت میں کاٹ کر
دنیا کے ہر غریب کی غربت خرید لی
اصغر کے اُس تَبَسُّمِ معصوم پر نِثار
جس نے یزید یوں کی حکومت خرید لی
جس نے نبی کی یاد کو دِل میں بسا لِیا
سمجھو کہ اُس نے خُلد کی راحت خرید لی
سو بار اُس دیوانۂ سرکار کو سلام
جس سے زُبیدہ بی بی نے جنّت خرید لی
مشہور کر دِیا مجھے آقا کی نعت نے
میں نے نبی کی نعت سے شہرت خرید لی
معراجِ مُصطفائی پہ قربان جائیے
جس نے زمیں کے واسطے عظمت خرید لی
اللہ نے مُصطفیٰ کی رضا کے لیے، اسد !
بازارِ مصطفائی سے اُمّت خرید لی
شاعر:
اسد اقبال کلکتوی
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں