ہر ذرہ مرے دیش کا انمول رتن ہے | Har Zarra Mere Desh Ka Anmol Ratan Hai Lyrics in Urdu
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
اے خاکِ وطن ! ہم تجھے رُسوا نہ کریں گے
ہم تیرے لیے جان کی پروا نہ کریں گے
مر جائیں گے لیکن تیرا سودا نہ کریں گے
ہے جان ہتھیلی پہ لیے سر پہ کفن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
جیتے ہیں سبھی ایک الگ شان سے مِل کر
رہتے ہیں یہاں ہِندُو مسلمان سے مِل کر
خوش ہوتے ہیں انساں یہاں انسان سے مِل کر
تہذیب کے پھولوں سے مُزَیّن یہ چمن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
تا حدِّ نظر پھیلی ہوئی سبز رِدائیں
پربت سے یہ گِرتے ہوئے جھرنوں کی صدائیں
بھاتی ہے ہمیں ہند کی پُر کیف فضائیں
کلیوں کے لبوں پر بھی تبسُّم کی کِرن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
نشید خواں:
اشفاق بہرائچی
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
اے خاکِ وطن ! ہم تجھے رُسوا نہ کریں گے
ہم تیرے لیے جان کی پروا نہ کریں گے
مر جائیں گے لیکن تیرا سودا نہ کریں گے
ہے جان ہتھیلی پہ لیے سر پہ کفن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
جیتے ہیں سبھی ایک الگ شان سے مِل کر
رہتے ہیں یہاں ہِندُو مسلمان سے مِل کر
خوش ہوتے ہیں انساں یہاں انسان سے مِل کر
تہذیب کے پھولوں سے مُزَیّن یہ چمن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
تا حدِّ نظر پھیلی ہوئی سبز رِدائیں
پربت سے یہ گِرتے ہوئے جھرنوں کی صدائیں
بھاتی ہے ہمیں ہند کی پُر کیف فضائیں
کلیوں کے لبوں پر بھی تبسُّم کی کِرن ہے
ہر ذرّہ مِرے دیش کا انمول رتن ہے
یہ اپنا وطن پیار و محبّت کا وطن ہے
نشید خواں:
اشفاق بہرائچی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں