اماموں میں اک امام برتر امام جعفر امام جعفر | Imamon Mein Ek Imam-e-Bartar Imam-e-Jafar Imam-e-Jafar Lyrics in Urdu
اماموں میں اِک امامِ برتر امامِ جعفر امامِ جعفر
علی کے گُلشن کے ہیں گُلِ تر امامِ جعفر امامِ جعفر
وہ لختِ جگرِ بتُول بھی ہیں، وہ باغِ زہرا کے پُھول بھی ہیں
شُجاعتوں کے عظیم پیکر امامِ جعفر امامِ جعفر
امامِ اعظم ابو حنیفہ تمہاری صحبت سے بہرہ ور تھے
وہ کرتے تھے اِس کا ذکر اکثر، امامِ جعفر ! امامِ جعفر !
تمھاری عزّت، تمھاری شُہرت، تمھاری عظمت، تمھاری رفعت
نِیاز تیری ہو کیوں نہ گھر گھر، امامِ جعفر ! امامِ جعفر !
وصی پہ نظرِ کرم خُدارا، نسب کی نِسبت کی لاج رکھ لے
ہر ایک منزِل کے تم ہو رہبر، امامِ جعفر ! امامِ جعفر !
شاعر:
سید عبد الوصی قادری رضوی
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں