عشق ہمارا حیدر ہے | Ishq Hamara Haider Hai Lyrics in Urdu

مولا ! مولا ! مولا ! مولا !

شیرِ خدا ! مشکل کشا !
شیرِ خدا ! مشکل کشا !

شاہِ مَرداں، شیرِ یزداں، قُوَّتِ پروردگار
لَا فَتٰی اِلَّا عَلِی، لَا سَیْفَ اِلَّا ذُوالْفِقَار

عشق ہمارا حیدر ہے، دِل کا اُجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

نازِ شہِ کونین ہے وہ، بابائے حسنین ہے وہ
شوہرِ سیّدہ زہرا، قلب و جگر کا چین ہے وہ
نائبِ آقا حیدر ہے، چوتھا خلیفہ حیدر ہے
دیں پہ فِدا ہے، جانِ وفا ہے، رب کا پیارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

علی نوں یاد کرو
رل کے فریاد کرو
ہے غریباں دا ایہو آسرا

علی ساڈے دلاں وچ، علی ساڈے ساہواں وچ
علی ساڈے آسے پاسے، علی اے نگاہواں وچ
عاشقاں دے ڈیرے بری علی دیاں راواں وچ
رب رکھے ساریاں نوں علی دی پناواں وچ

نفسِ نبی حیدر مولا، رب کا ولی حیدر مولا
دونوں جہاں میں ہے بیشک اخِیٔ نبی حیدر مولا
خُلد کا رستہ حیدر ہے، علم کا دریا حیدر ہے
جانِ پیمبر، بولے قلندر، وِرد ہمارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

شیرِ خدا ! مشکل کشا !
شیرِ خدا ! مشکل کشا !

مَولُودِ کعبہ ہے وہ، کون بھلا اُس جیسا ہو
اور شجاعت ایسی کہ ایک ہی ہاتھ سے خیبر کو
جس نے اُکھاڑا حیدر ہے، سب سے نِرالا حیدر ہے
سیّد و صفدر، فاتحِ خیبر دِل نے پُکارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

حیدر جانِ رسالت ہے، حیدر فخرِ شُجاعت ہے
بابِ علمِ نبی حیدر، حیدر نورِ ولایت ہے
افضل و اعلیٰ حیدر ہے، آقا و مولا حیدر ہے
خون سے اپنے گُلشنِ دیں کو جس نے سنوارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

غوث و قُطُب ابدال سبھی اور خُدا کے سارے ولی
ذکر اُسی کا کرتے ہیں، لیتے ہیں سب نامِ علی
سب کا نعرہ حیدر ہے، سب نے پُکارا حیدر ہے
رُوحِ شریعت، شاہِ ولایت، چین ہمارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے

نگر نگر اُس کا چرچا، اُس کا دِلوں پر ہے قبضہ
شوقِ فریدی ! ہر مومِن کہتا ہے ہر اِک لمحہ
پیر ہمارا حیدر ہے، اپنا سہارا حیدر ہے
دِل کے قریں ہے، سب سے حسیں ہے، آنکھ کا تارا حیدر ہے

عشق ہمارا حیدر ہے، دل کا اجالا حیدر ہے
نورِ نبی ہے، شیرِ جلی ہے، جان سے پیارا حیدر ہے


شاعر:
شوق فریدی

نعت خواں:
محمد حسان رضا قادری

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu