جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا | Jaate Hain Badi Shaan Se Meraj Ke Dulha Lyrics in Urdu

معراج والے دولہا ! معراج والے دولہا !
معراج والے دولہا ! معراج والے دولہا !

اسرا میں گُزرے جس دم بیڑے پہ قُدسِیوں کے
ہونے لگی سلامی، پرچم جُھکا دیے ہیں

جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا
اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا

جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

پیغام لیے آئے ہیں جبریل زمیں پر
اے سرورِ کونین ! چلیں عرشِ بریں پر
طالب ہے خدا آج کی شب آپ کا، سرور !
دیدارِ خُدا کر لیں، شہا ! قُرب میں جا کر

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

جبریلِ امیں کہنے لگے چُوم کے تلوے
بُرّاق ہے تیّار کھڑی آئیے چلیے
بے تاب ہیں عرشی اُنہیں دِکھلائیے جلوے
سب حُور و ملک دید کے مُشتاق ہیں کب سے

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

مُشتاق تھی اقصیٰ میں رسُولوں کی جماعت
سرکار نے کی سارے رسُولوں کی اِمامت
اقصیٰ سے چلے قُربِ خُدا کے لیے حضرت
سب شانِ نبی دیکھتے کرتے رہے حیرت

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

مرتبہ میرے نبی کا کیا عظیمُ الشّان ہے
رب تعالیٰ نے کِیا کیسا اُنہیں ذیشان ہے

واقِعہ معراج کا ہے معجزہ سرکار کا
رب تعالیٰ نے کِیا اپنا اُنہیں مہمان ہے

ہم اُن سے وفاداری کا اظہار کریں گے
معراج کی شب محفلِ سرکار کریں گے
سرکار کی سرکار میں معراج کے صدقے
بخشش کے لیے عرض گنہگار کریں گے

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

معراج کی شب عرش پہ سرکار کا جانا
دیدارِ خُدا کر کے بھی پھر لوٹ کے آنا
سرکار کی خاطر سبھی کچھ ٹھہر سا جانا
کیا شانِ رسالت ہے کہ ششدر ہے زمانہ

دی سرورِ عالم کو رسُولوں نے سلامی
کی شاہِ مدینہ کی فرِشْتوں نے غلامی
ہر سمت سے آتی ہے صدا صلے علیٰ کی
ہے دُھوم مچی عرش پہ معراجِ نبی کی

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

باڑا جو بٹا نُور کا، آقا ! شبِ اسرا
اُس میں سے مِلے شوقِ فریدی کو بھی حِصّہ
لِلّٰہ عطا کیجیے معراج کا صدقہ
کاسہ لیے دہلیز پہ حاضر ہے یہ منگتا

اللہ نے محبوب کو ہے پاس بُلایا
جاتے ہیں بڑی شان سے معراج کے دولہا

سرِ لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے مُنتہا وہ چلے نبی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
بلغ العلیٰ بکمالہٖ

وہی لا مکاں کے مکیں ہوئے
سرِ عرش تخت نشیں ہوئے
یہ نبی ہیں جن کے ہیں یہ مکاں
وہ خُدا ہے جس کا مکاں نہیں


شاعر:
حافظ شوق فریدی

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
حافظ احسن قادری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu