خدا کا دل میں بس جانا یہ اک فضل خداوندی | Khuda Ka Dil Mein Bas Jana Ye Ik Fazl-e-Khudawandi Lyrics in Urdu
خُدا کا دِل میں بس جانا یہ اِک فضلِ خُداوندی
خُدا کا فضل پانا بھی خُدا کی مہربانی ہے
مجھے ہے عشق اللہ سے، میرا محبوب اللہ ہے
مجھے یہ عشق ہونا بھی خُدا کی مہربانی ہے
مِرے ایمان کی لذّت خُدا کے نام ہی سے ہے
خُدا کا نام لینا بھی خُدا کی مہربانی ہے
کلامُ اللہ کو پڑھتا ہُوں، خُدا سے بات کرتا ہُوں
خُدا سے جی لگانا بھی خُدا کی مہربانی ہے
خُدا کے ذکر سے دِل میں لگے زنگ کو مِٹاتا ہُوں
کہ دِل سے زنگ مِٹانا بھی خُدا کی مہربانی ہے
خُدا کی یاد میں شام و سحر میرے گُزرتے ہیں
کہ اِن یادوں میں بسنا بھی خُدا کی مہربانی ہے
میں اِک گُمنام سا رُدرُد فقط اشعار لِکھتا ہُوں
مِرا اشعار لِکھنا بھی خُدا کی مہربانی ہے
شاعر:
رُدرُد مرادآبادی
نشید خواں:
کلیم وارث

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں