بارش رحمت کبریا ہے | مصطفیٰ رب سے ملنے چلے ہیں | Mustafa Rab Se Milne Chale Hain Lyrics in Urdu
سرِ لامکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہا وہ چلے نبی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
بارشِ رحمتِ کبریا ہے
مصطفیٰ لامکاں جا رہے ہیں
آج سارا جہاں سج گیا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
دست بستہ ملائک کھڑے ہیں
نعت سرکار کی پڑھ رہے ہیں
حُور و غِلماں کے لب پر صدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
جشن میں ذرّہ ذرّہ مگن ہے
ہر طرف بجتے ہیں شادِیانے
بہرِ تعظیم کعبہ جُھکا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
انبیاء و رُسُل مُقتدی ہیں
اور اِمامت پہ میرے نبی ہیں
عرش پر مرحبا کی صدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
پہنچے سِدرہ پہ سرکار جس دم
بولے جبریل، اے شاہِ عالم !
بس یہیں پر میری اِنتہا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
ہے درودوں کی دستار سر پر
ہے سلامی فرشتوں کے لب پر
پہنچا محبوب قُربِ خُدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
یہ قصیدہ، اے شوقِ فریدی !
تم نے لِکّھا ہے جو فضلِ ربّی
صدقہ وَاللّٰہ معراج کا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
شاعر:
حافظ شوق فریدی
نعت خواں:
غلام مصطفیٰ قادری
سوئے منتہا وہ چلے نبی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی
صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
بارشِ رحمتِ کبریا ہے
مصطفیٰ لامکاں جا رہے ہیں
آج سارا جہاں سج گیا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
دست بستہ ملائک کھڑے ہیں
نعت سرکار کی پڑھ رہے ہیں
حُور و غِلماں کے لب پر صدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
جشن میں ذرّہ ذرّہ مگن ہے
ہر طرف بجتے ہیں شادِیانے
بہرِ تعظیم کعبہ جُھکا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
انبیاء و رُسُل مُقتدی ہیں
اور اِمامت پہ میرے نبی ہیں
عرش پر مرحبا کی صدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
پہنچے سِدرہ پہ سرکار جس دم
بولے جبریل، اے شاہِ عالم !
بس یہیں پر میری اِنتہا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
ہے درودوں کی دستار سر پر
ہے سلامی فرشتوں کے لب پر
پہنچا محبوب قُربِ خُدا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
یہ قصیدہ، اے شوقِ فریدی !
تم نے لِکّھا ہے جو فضلِ ربّی
صدقہ وَاللّٰہ معراج کا ہے
مصطفیٰ رب سے مِلنے چلے ہیں
شاعر:
حافظ شوق فریدی
نعت خواں:
غلام مصطفیٰ قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں