نبی کے عشق میں ڈھل کر نبی کی نعت پڑھتے ہیں | Nabi Ke Ishq Mein Dhal Kar Nabi Ki Naat Padhte Hain Lyrics in Urdu
نبی کے عشق میں ڈھل کر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
جو عاشق ہیں وہی اکثر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
نظر اپنی جما کر گنبدِ خضرا کی رنگت پر
مدینے پاک کے منظر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
ذرا انداز تو دیکھے کوئی زھرا کے بیٹے کا
کٹا کے رن میں اپنا سر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
ہے آغوشِ پدر، مُسکان لب پر، تیر ظالم کا
عجب ماحول میں اصغر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
امام احمد رضا کا عشق بھی کتنا نِرالا ہے
اُٹھا کر بہر سے لنگر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
ٹِھکانے اُن کے دُشمن کو لگاتے ہیں رضا والے
بدل کے اپنا جب تیور نبی کی نعت پڑھتے ہیں
کمال اِس میں اسد کا کچھ نہیں ہے نعت کی برکت
جو برسوں سے سرِ منبر نبی کی نعت پڑھتے ہیں
شاعر:
اسد اقبال کلکتوی
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں