سارے عالم میں محبت کی گھٹا چھائی ہے | Sare Aalam Mein Mohabbat Ki Ghata Chhai Hai Lyrics in Urdu
سارے عالم میں محبّت کی گھٹا چھائی ہے
آپ آئے تو زمانے میں بہار آئی ہے
روح جب وادیٔ پُردرد میں گھبرائی ہے
اُمّتی اُمّتی آقا کی صدا آئی ہے
بن کے خوشبو جو میرے دِل میں اُتر آئی ہے
وہ تیری یاد ہے اب روح سمجھ پائی ہے
آنکھ کے تِل میں ہے محفوظ جمالِ خضرا
جیسے جنّت مِری نظروں میں سِمٹ آئی ہے
ذاتِ سرکار ہے نورانی صحیفوں کی دلیل
یعنی قرآن سے پہلے یہ کتاب آئی ہے
ہر جگہ میرے لئے سب نے بِچھائیں آنکھیں
ہر جگہ تیری ہی نسبت مِرے کام آئی ہے
کوئی مُشکل ہو کوئی غم ہو کرو ذکرِ حبیب
یہ دوا وہ ہے جو ہر دَور میں کام آئی ہے
مرنے والے کی کُھلی آنکھ کُھلی رہنے دو
وہ نظر جلوۂ آقا کی تمنّائی ہے
جب طبیعت غمِ تنہائی سے گھبرائی ہے
ہم تیرے ساتھ ہیں یہ اُن کی صدا آئی ہے
ساری دُنیا کی نِگاہوں سے گِرا ہے بیدم
تب کہیں جا کے تِرے دِل میں جگہ پائی ہے
شاعر:
بیدم شاہ وارثی
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
آپ آئے تو زمانے میں بہار آئی ہے
روح جب وادیٔ پُردرد میں گھبرائی ہے
اُمّتی اُمّتی آقا کی صدا آئی ہے
بن کے خوشبو جو میرے دِل میں اُتر آئی ہے
وہ تیری یاد ہے اب روح سمجھ پائی ہے
آنکھ کے تِل میں ہے محفوظ جمالِ خضرا
جیسے جنّت مِری نظروں میں سِمٹ آئی ہے
ذاتِ سرکار ہے نورانی صحیفوں کی دلیل
یعنی قرآن سے پہلے یہ کتاب آئی ہے
ہر جگہ میرے لئے سب نے بِچھائیں آنکھیں
ہر جگہ تیری ہی نسبت مِرے کام آئی ہے
کوئی مُشکل ہو کوئی غم ہو کرو ذکرِ حبیب
یہ دوا وہ ہے جو ہر دَور میں کام آئی ہے
مرنے والے کی کُھلی آنکھ کُھلی رہنے دو
وہ نظر جلوۂ آقا کی تمنّائی ہے
جب طبیعت غمِ تنہائی سے گھبرائی ہے
ہم تیرے ساتھ ہیں یہ اُن کی صدا آئی ہے
ساری دُنیا کی نِگاہوں سے گِرا ہے بیدم
تب کہیں جا کے تِرے دِل میں جگہ پائی ہے
شاعر:
بیدم شاہ وارثی
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں