مصطفیٰ کا خدا اور خود مصطفیٰ | Mustafa Ka Khuda Aur Khud Mustafa Lyrics in Urdu
مُصطفیٰ کا خُدا اور خود مُصطفیٰ
کیُوں کہُوں میرا کوئی سہارا نہیں
میں مدینے سے لیکن بہت دُور ہُوں
یہ خلِش میرے دِل کو گوارا نہیں
آپ کا عِشق ہے عشقِ ربُّ العُلیٰ
آپ کا ذِکر ہے خاص ذکرِ خُدا
خود خُدا نے یہ قُرآں میں اعلاں کِیا
جو تُمہارا نہیں وہ ہمارا نہیں
اسمِ احمد کی تعظیم کے مُنکِرو !
اِس کی عظمت کو قُرآن سے دیکھ لو
بے لقب اُن کا اسمِ مُبارک کہیں
اُن کے معبود نے بھی پُکارا نہیں
ٹھوکروں کے سِوا اور پائے گا کیا
جس کی منزل کا کوئی نہ ہو رہنُما
اپنی منزل پہ ہرگِز نہ پہنچے گا وہ
ہاتھ میں جس کے دامن تُمہارا نہیں
عقلِ جِنّ و بشر کا یہاں ذِکر کیا
سِدرہ والے جہاں دَنگ و حیران ہیں
رِفعتِ مُصطفیٰ کی مِلے حد کِسے
یہ وہ دَریا ہے جس کا کِنارا نہیں
وہی روضے پہ بُلوائیں گے ایک دِن
اے سِکندر ! ذرا صبر سے کام لے
اُن کے دَر کا گدا اور مایُوس ہو
میرے سرکار کو یہ گوارا نہیں
نعت خواں:
اویس رضا قادری
محمد حسان رضا قادری
کیُوں کہُوں میرا کوئی سہارا نہیں
میں مدینے سے لیکن بہت دُور ہُوں
یہ خلِش میرے دِل کو گوارا نہیں
آپ کا عِشق ہے عشقِ ربُّ العُلیٰ
آپ کا ذِکر ہے خاص ذکرِ خُدا
خود خُدا نے یہ قُرآں میں اعلاں کِیا
جو تُمہارا نہیں وہ ہمارا نہیں
اسمِ احمد کی تعظیم کے مُنکِرو !
اِس کی عظمت کو قُرآن سے دیکھ لو
بے لقب اُن کا اسمِ مُبارک کہیں
اُن کے معبود نے بھی پُکارا نہیں
ٹھوکروں کے سِوا اور پائے گا کیا
جس کی منزل کا کوئی نہ ہو رہنُما
اپنی منزل پہ ہرگِز نہ پہنچے گا وہ
ہاتھ میں جس کے دامن تُمہارا نہیں
عقلِ جِنّ و بشر کا یہاں ذِکر کیا
سِدرہ والے جہاں دَنگ و حیران ہیں
رِفعتِ مُصطفیٰ کی مِلے حد کِسے
یہ وہ دَریا ہے جس کا کِنارا نہیں
وہی روضے پہ بُلوائیں گے ایک دِن
اے سِکندر ! ذرا صبر سے کام لے
اُن کے دَر کا گدا اور مایُوس ہو
میرے سرکار کو یہ گوارا نہیں
نعت خواں:
اویس رضا قادری
محمد حسان رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں