گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولیٰ | Gunahon Ki Aadat Chhuda Mere Maula Lyrics in Urdu
گناہوں کی عادت چھڑا، میرے مولیٰ
!
مجھے نیک انساں بنا، میرے مولیٰ !
میری سابِقَہ ہر خطا، میرے مولیٰ !
تو رحمت سے اپنی مِٹا، میرے مولیٰ !
تُو قدرت سے اپنی بدل نیکیوں سے
ہر اک میری لغزش خطا، میرے مولیٰ !
جو تجھ کو، جو تیرے نبی کو پسند ہے
مجھے ایسا بندہ بنا، میرے مولیٰ !
تو مسجود میرا، میں ساجد ہوں تیرا
تو مالک میں بندہ تیرا، میرے مولیٰ !
تو مطلوب میرا، میں طالب ہوں تیرا
مجھے دے دے اپنی ولا، میرے مولیٰ !
ہے اُدْعُوْنِی فرمان قرآں میں تیرا
تُو سن لے میری التجا، میرے مولیٰ !
تو لے گا اگر عدل سے کام اپنے
میں ہوں مستحق نار کا، میرے مولیٰ !
جو رحمت تیری شاملِ حال ہو تو
ٹھکانا ہے جنّت میرا، میرے مولیٰ !
تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں
تو عیبوں کو میرے چھپا، میرے مولیٰ !
میری تا قیامت جو نسلیں ہوں، یا رب !
ہوں سب عاشقِ مصطفیٰ، میرے مولیٰ !
نہ محتاج کر تو جہاں میں کسی کا
مجھے مفلسی سے بچا، میرے مولیٰ !
ہیں کعبے پے نظریں عبیدِ رضا کی
ہو مقبول ہر اک دعا، میرے مولیٰ !
شاعر:
اویس رضا قادری
نعت خواں:
اویس رضا قادری
حافظ طاہر قادری
مجھے نیک انساں بنا، میرے مولیٰ !
میری سابِقَہ ہر خطا، میرے مولیٰ !
تو رحمت سے اپنی مِٹا، میرے مولیٰ !
تُو قدرت سے اپنی بدل نیکیوں سے
ہر اک میری لغزش خطا، میرے مولیٰ !
جو تجھ کو، جو تیرے نبی کو پسند ہے
مجھے ایسا بندہ بنا، میرے مولیٰ !
تو مسجود میرا، میں ساجد ہوں تیرا
تو مالک میں بندہ تیرا، میرے مولیٰ !
تو مطلوب میرا، میں طالب ہوں تیرا
مجھے دے دے اپنی ولا، میرے مولیٰ !
ہے اُدْعُوْنِی فرمان قرآں میں تیرا
تُو سن لے میری التجا، میرے مولیٰ !
تو لے گا اگر عدل سے کام اپنے
میں ہوں مستحق نار کا، میرے مولیٰ !
جو رحمت تیری شاملِ حال ہو تو
ٹھکانا ہے جنّت میرا، میرے مولیٰ !
تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں
تو عیبوں کو میرے چھپا، میرے مولیٰ !
میری تا قیامت جو نسلیں ہوں، یا رب !
ہوں سب عاشقِ مصطفیٰ، میرے مولیٰ !
نہ محتاج کر تو جہاں میں کسی کا
مجھے مفلسی سے بچا، میرے مولیٰ !
ہیں کعبے پے نظریں عبیدِ رضا کی
ہو مقبول ہر اک دعا، میرے مولیٰ !
شاعر:
اویس رضا قادری
نعت خواں:
اویس رضا قادری
حافظ طاہر قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں