گونجتا ہے نعرۂ تکبیر اللہ خیر ہو | Goonjta Hai Nara-e-Takbeer Allah Khair Ho Lyrics in Urdu
گُونجتا ہے نعرۂ تکبیر، اللہ خیر ہو
ہے حُسینی ہاتھ میں شمشیر، اللہ خیر ہو
یہ بھی ہو سکتا ہے پھٹ جائے زمینِ کربلا
آ گئے ہیں جنگ میں شبّیر، اللہ خیر ہو
آگے آگے بھائی کا چلتا ہُوا نیزے پہ سَر
پیچھے پیچھے زینبِ دلگیر، اللہ خیر ہو
بن کے دُولہا آئے ہیں اکبر شہادت کے لیے
ہیں میرے آقا کی جو تصویر، اللہ خیر ہو
جب چُبھا ہوگا علی اصغر کے نازُک حَلْق میں
کہہ اُٹھا ہوگا وہ خود بھی تیر، اللہ خیر ہو
مسجدِ کوفہ میں، اظہر ! وہ گرجتی ظُلم پر
عابدِ بیمار کی تقریر، اللہ خیر ہو
شاعر:
اظہر فاروقی بریلوی
نعت خواں:
محمد علی فیضی
حافظ انس رضا عطاری
ہے حُسینی ہاتھ میں شمشیر، اللہ خیر ہو
یہ بھی ہو سکتا ہے پھٹ جائے زمینِ کربلا
آ گئے ہیں جنگ میں شبّیر، اللہ خیر ہو
آگے آگے بھائی کا چلتا ہُوا نیزے پہ سَر
پیچھے پیچھے زینبِ دلگیر، اللہ خیر ہو
بن کے دُولہا آئے ہیں اکبر شہادت کے لیے
ہیں میرے آقا کی جو تصویر، اللہ خیر ہو
جب چُبھا ہوگا علی اصغر کے نازُک حَلْق میں
کہہ اُٹھا ہوگا وہ خود بھی تیر، اللہ خیر ہو
مسجدِ کوفہ میں، اظہر ! وہ گرجتی ظُلم پر
عابدِ بیمار کی تقریر، اللہ خیر ہو
شاعر:
اظہر فاروقی بریلوی
نعت خواں:
محمد علی فیضی
حافظ انس رضا عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں