دنیا جس کو ماں کہتی ہے ذات بڑی با برکت ہے | Duniya Jis Ko Maa Kehti Hai Zaat Badi Ba-Barkat Hai Lyrics in Urdu

دنیا جس کو ماں کہتی ہے، ذات بڑی با برکت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

ماں نے اپنے خونِ جگر سے دنیا کو سیراب کیا
غوث وقُطب اور پیر پیمبر سب کو ماں نے جنم دیا
ماں کے حسیں پیکر میں دیکھو شان ربُّ العِزَّت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

تھپکی دے کر، نغمہ گا کر ماں اُس کو بہلاتی ہے
دودھ کی صورت میں وہ اپنا دل کا خون پلاتی ہے
ماں کے گوشے میں پوشیدہ اک پاکیزہ شفقت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

گھر والے سب سو جاتے ہیں، جاگتی ماں رہ جاتی ہے
بچّے کے آرام کی خاطر ہر دکھ کو سہہ جاتی ہے
ماں کے آنچل کے سائے میں چین سکوں ہے راحت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

ماں کی دعائیں لے کر جب میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں
ایسا لگتا ہے کہ جنّت کی وادی میں ٹہلتا ہوں
ماں کی دعا کے صدقے میں ہر سو جہاں میں شہرت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

ماں کی اک چھوٹی سی ہنسی سے دل کا چمن کھل جاتا ہے
ماں کی آنکھ میں آنسو ہو تو عرشِ خدا ہل جاتا ہے
ماں کی عظمت جو نہ سمجھے اس پے خدا کی لعنت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

اُس کے دل سے جا کر پوچھو جس کی ماں مر جاتی ہے
من کا آنگن، دل کی دنیا سب سونا کر جاتی ہے
ماں ہی گھر کی رونق ہے اور ماں ہی گھر کی زینت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے

پیارے بچّو ! تم بھی سمجھو ماں کی دل سے قدر کرو
ماں کی خدمت فرض ہے تم پر، ماں کو کبھی تکلیف نہ دو
شبنم ! تم بھی سمجھو ماں کی ذات سراپا رحمت ہے
ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنّت ہے


شاعر:
ایوب شبنم

نشید خواں:
اختر پرواز نعیمی

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

پندرہ سو سالہ جشن ولادت پیارے نبی کا مل کے منائیں | Pandra Sau Sala Jashn-e-Wiladat Pyare Nabi Ka Mil Ke Manaen Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے | ان کا جلوا تو سینے میں موجود ہے | Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | قصیدۂ نور | Subh Taiba Mein Hui Bat.ta Hai Bada Noor Ka Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں | Naat Sarkar Ki Padhta Hoon Main Lyrics in Urdu

نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ | Nahin Hai Koi Duniya Mein Hamara Ya Rasoolallah Lyrics in Urdu