دیوانو خوشیاں مناؤ آقا ہمارے آئے ہیں | Deewano Khushiyan Manao Aaqa Hamare Aaye Hain Lyrics in Urdu
سارے جہاں میں دھوم مچی ہے، نور کے بادل چھائے ہیں
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تک جمال ہے
یہ آمدِ رسُولِ خدا کا کمال ہے
محشر میں گنہگاروں کو جو بخشوائے گا
اے بی بی آمِنہ ! وہ تمہارا ہی لال ہے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
اب جا، اندھیرے ! جا تیرے جانے کا وقت ہے
اب آفتابِ نُور کے آنے کا وقت ہے
اے آسماں کے چاند سِتارو ! اُتر پڑو
جشنِ رسُولِ پاک منانے کا وقت ہے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
صحنِ حرم کی عزت و عظمت سنبھالنے
گردن پکڑ کے سارے بُتوں کو نکالنے
اُمّت کی مدد کرنے مددگار آ گئے
ہم عاصیوں کے بن کے خریدار آ گئے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
احمد رضا نے اِتنا دِیا ہے جہان کو
دنیا جو پا رہی ہے بریلی شریف سے
میلادِ مصطفیٰ کا ہی صدقہ ہے دو جہاں
آواز آ رہی ہے بریلی شریف سے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
اِس شان کا تو کوئی بھی پیدا نہیں ہوا
یعنی میرے حضور کے جیسا نہیں ہوا
مجھ کو بتاؤ لاکھ کروڑوں میں ایک نام
میرے نبی کے در کا جو منگتا نہیں ہوا
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
سویا ہوا نصیب جگاتے ہیں مصطفیٰ
دیتا ہمیں خدا ہے، دِلاتے ہیں مصطفیٰ
اُن کا مقام کوئی بھلا کیا سمجھ سکے
چادر میں اپنی جن کو چھپاتے ہیں مصطفیٰ
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
نعت خواں:
سیف رضا کانپوری
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تک جمال ہے
یہ آمدِ رسُولِ خدا کا کمال ہے
محشر میں گنہگاروں کو جو بخشوائے گا
اے بی بی آمِنہ ! وہ تمہارا ہی لال ہے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
اب جا، اندھیرے ! جا تیرے جانے کا وقت ہے
اب آفتابِ نُور کے آنے کا وقت ہے
اے آسماں کے چاند سِتارو ! اُتر پڑو
جشنِ رسُولِ پاک منانے کا وقت ہے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
صحنِ حرم کی عزت و عظمت سنبھالنے
گردن پکڑ کے سارے بُتوں کو نکالنے
اُمّت کی مدد کرنے مددگار آ گئے
ہم عاصیوں کے بن کے خریدار آ گئے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
احمد رضا نے اِتنا دِیا ہے جہان کو
دنیا جو پا رہی ہے بریلی شریف سے
میلادِ مصطفیٰ کا ہی صدقہ ہے دو جہاں
آواز آ رہی ہے بریلی شریف سے
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
اِس شان کا تو کوئی بھی پیدا نہیں ہوا
یعنی میرے حضور کے جیسا نہیں ہوا
مجھ کو بتاؤ لاکھ کروڑوں میں ایک نام
میرے نبی کے در کا جو منگتا نہیں ہوا
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
سویا ہوا نصیب جگاتے ہیں مصطفیٰ
دیتا ہمیں خدا ہے، دِلاتے ہیں مصطفیٰ
اُن کا مقام کوئی بھلا کیا سمجھ سکے
چادر میں اپنی جن کو چھپاتے ہیں مصطفیٰ
دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں
نعت خواں:
سیف رضا کانپوری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں