ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ممبئی ہے جس کی آنکھیں اور دلّی جس کا دل
زلف کلکتہ ہے جس کی، لکھنؤ جس کا ہے تل
اس کے ہر اک شہر کی اپنی الگ پہچان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
وادِیٔ کشمیر ہے اس دیش میں جنّت نشاں
دیش کی مٹّی اُگلتی ہے سدا سونا یہاں
اس مبارک سرزمیں پر فضلِ رب ہر آن ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
تاج محل جس دیش میں موجود دلّی کا قلعہ
آج بھی اسلاف کی یادوں کا ہے اک سلسلہ
سارے عالم میں نرالی اس وطن کی شان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
اس کی آزادی کے نغمے گونجتے ہیں چار سو
دیش کی مٹّی میں شامل ہے شہیدوں کا لہو
شیر ہر بچّہ اس کا یعنی ٹیپو سلطان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب کا ہے پیارا چمن
یہ شہیدوں نے کہا ہے چوم کر دار و رسن
ہم نہ سمجھیں گے اگر یہ بات تو نقصان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
پھولتا پھلتا رہے ہر دم چمن اپنا، ضیا !
شاد ہو، آباد ہو دنیا میں یہ بھارت سدا
ہو ترنگا سب سے اونچا بس یہی ارمان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
شاعر:
مفتی ضیاء الدین ضیا قاسمی
نشید خواں:
حافظ راحت خان
اشفاق بہرائچی
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ممبئی ہے جس کی آنکھیں اور دلّی جس کا دل
زلف کلکتہ ہے جس کی، لکھنؤ جس کا ہے تل
اس کے ہر اک شہر کی اپنی الگ پہچان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
وادِیٔ کشمیر ہے اس دیش میں جنّت نشاں
دیش کی مٹّی اُگلتی ہے سدا سونا یہاں
اس مبارک سرزمیں پر فضلِ رب ہر آن ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
تاج محل جس دیش میں موجود دلّی کا قلعہ
آج بھی اسلاف کی یادوں کا ہے اک سلسلہ
سارے عالم میں نرالی اس وطن کی شان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
اس کی آزادی کے نغمے گونجتے ہیں چار سو
دیش کی مٹّی میں شامل ہے شہیدوں کا لہو
شیر ہر بچّہ اس کا یعنی ٹیپو سلطان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب کا ہے پیارا چمن
یہ شہیدوں نے کہا ہے چوم کر دار و رسن
ہم نہ سمجھیں گے اگر یہ بات تو نقصان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
پھولتا پھلتا رہے ہر دم چمن اپنا، ضیا !
شاد ہو، آباد ہو دنیا میں یہ بھارت سدا
ہو ترنگا سب سے اونچا بس یہی ارمان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے
اے وطن ! تیرے لیے جاں اور دل قربان ہے
شاعر:
مفتی ضیاء الدین ضیا قاسمی
نشید خواں:
حافظ راحت خان
اشفاق بہرائچی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں