میں خود پر ناز کرتا ہوں رضا کا نام لیوا ہوں | Main Khud Par Naaz Karta Hoon Raza Ka Naam Lewa Hoon Lyrics in Urdu

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

میں ہوں رضا کا دیوانہ
میں ہوں رضا کا دیوانہ

آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے
آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں نامُوسِ رسالت پر ہمیشہ دیتا ہوں پہرہ
میں دربانِ صحابہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

کبھی آلِ نبی یا ہوں صحابہ، سب کے بارے میں
عقیدہ صاف رکھتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

رضا والے ہی ہوتے ہیں کھڑے مظلوم کے حق میں
وفا کا درس دیتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

صحابہ اور اہلِ بیت سے کرتے ہیں جو اُلفت
انہیں کے پیچھے چلتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے
آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے

درِ خاتُونِ جنّت پر پڑا رہتا ہے دِل میرا
سَوالی سَیَّدَہ کا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

مناتا گیارہویں بھی ہوں، سجاتا بزمِ رضوی ہوں
میں گُن وَلِیوں کے گاتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

ہر اک محفل میں جانے سے، سبھی کو اچّھا کہنے سے
بہت محتاط رہتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

نمازی ہوں، نِیازی ہوں، میں میلادی سُنِّی ہوں
عقیدہ ہے قَوِی میرا، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

خدا کا ہے کرم مجھ پر، اے راغِب ! قادری ہوں میں
میں سگ اختر رضا کا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں خود پر ناز کرتا ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں
میں سُنِّی خوش عقیدہ ہوں، رضا کا نام لیوا ہوں

میں ہوں سُنِّی رضوی قادری
میں ہوں سُنِّی رضوی قادری

آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے
آقا سے وفاداری رضوی خون میں شامل ہے

شاعر:
مصباح الحق راغب

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
حافظ احسن قادری
محمد ذیشان قادری
حافظ عاطف عالم قادری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu