ADVERTISEMENT

یہ کس شہنشہ والا کی آمد آمد ہے | بولو مرحبا | Ye Kis Shahenshah-e-Wala Ki Aamad Aamad Hai Lyrics in Urdu

یہ کس شہنشہِ والا کی آمد آمد ہے
یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے

یہ آج کاہے کی شادی ہے، عرش کیوں جُھوما
لبِ زمیں کو لبِ آسماں نے کیوں چُوما

رُسُل اُنہیں کا تو مژدہ سُنانے آئے ہیں
اُنہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں

فرشتے آج جو دُھومیں مچانے آئے ہیں
اُنہیں کے آنے کی شادی رچانے آئے ہیں

چمک سے اپنی جہاں جگمگانے آئے ہیں
مہک سے اپنی یہ کُوچے بسانے آئے ہیں

یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں
یہ حق کے بندوں کو حق سے مِلانے آئے ہیں

جو گِر رہے تھے اُنہیں نائبو نے تھام لیا
جو گِر چُکے ہیں یہ اُن کو اُٹھانے آئے ہیں

رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے
کہ گِرتے پڑتوں کو سینے لگانے آئے ہیں

یہی تو سوتے ہوؤں کو جگانے آئے ہیں
یہی تو روتے ہوؤں کو ہنسانے آئے ہیں

انہیں خدا نے کیا اپنے مُلک کا مالک
انہیں کے قبضے میں رب کے خزانے آئے ہیں

جو چاہیں گے، جسے چاہیں گے یہ اُسے دیں گے
کریم ہیں یہ خزانے لٹانے آئے ہیں

سبھی رُسُل نے کہا، اِذْھَبُوْا اِلٰی غَیْرِیْ
اَنَا لَھَا کا یہ مژدہ سنانے آئے ہیں

عجب کرم ہے کہ خود مجرموں کے حامی ہیں
گنہگاروں کی یہ بخشش کرانے آئے ہیں

یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائل
یہ آسمان سے پیہم ہے نور کیوں نازل

یہ آج کیا ہے زمانہ نے رنگ بدلا ہے
یہ آج کیا ہے کہ عالم کا ڈَھنگ بدلا ہے

سُنو گے "لا" نہ زبانِ کریم سے، نوری !
یہ فیض و جُود کے دریا بہانے آئے ہیں

نصیب تیرا چمک اُٹھا دیکھ تو، نوری !
عرب کے چاند لحد کے سِرہانے آئے ہیں


شاعر:
مصطفیٰ رضا خان نوری

نعت خواں:
اویس رضا قادری
عبدالحبیب عطاری
مولانا بلال رضا قادری

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu