کیوں مجھ سے خفا ہو اب تک تم | اب بھول بھی جاؤ جانے دو | Ab Bhool Bhi Jao Jane Do Lyrics in Urdu

کیوں مجھ سے خفا ہو اب تک تم، اب بھول بھی جاؤ جانے دو
کیوں ماضی کی یادوں میں ہو گم، اب بھول بھی جاؤ جانے دو

یہ میری دعاہے کہ پھر سے احساسِ مُرَوَّت ہو جائے
ہم دونوں میں رب ہی کی خاطر یوں پھر سے محبّت ہو جائے
ماضی کو بھلا کر دونوں میں پھر دل سے مَوَدَّت ہو جائے
دل صاف کرو تم بھی اپنا، اب مان بھی جاؤ جانے دو

ماضی کے دریچوں سے یادیں ہم کو بھی ستاتی رہتی ہیں
وہ اپنی لڑائی کی باتیں، سب یاد بھی آتی رہتی ہیں
آنکھوں میں ہماری وہ باتیں، یوں اشک بھی لاتی رہتی ہیں
جھگڑوں کو بھلا کر آ جاؤ، باتیں نہ بڑھاؤ جانے دو

وہ وقت بھی کیسا اچّھا تھا، جب ساتھ نِبھایا کرتے تھے
اللہ کے رستے میں ہم تم، یوں ساتھ ہی جایا کرتے تھے
یوں دین کی محنت میں ہر جا، حق بات سُنایا کرتے تھے
آؤ کہ چلیں اُس رستے پر، ناراضی مٹاؤ جانے دو

روٹھے کو منانا اچّھا ہے یہ میں نے سفارش کر دی ہے
اب دیر تمہاری جانب ہے، میں نے تو گزارش کر دی ہے
اِک تجھ کو منانے کی خاطر اشعار کی بارش کر دی ہے
عرضی ہے مِری دل سے پیاری، اب ہنس کے دکھاؤ جانے دو

میں تم کو منانے آیا ہوں، تم دیر نہ کرنا آنے میں
تم معاف کرو جو کچھ بھی ہوا، گلتی سے تھا یا انجانے میں
تم بات نہ رکھنا کوئی بھی، اب دل کے کِسی بھی خانے میں
یوں میرے گلے سے لگ جاؤ، شکوے نہ سناؤ جانے دو

غفلت کو مٹاؤ اپنی تم، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے
سستی کو بھگاؤ اپنی تم، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے
طاقت بھی دِکھاؤ اپنی تم، کرنے کو بہت کچھ باقی ہے
میدان میں اُترو تم، اظہر ! کچھ کر کے دکھاؤ جانے دو


شاعر:
ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نشید خواں:
حافظ امان اللہ قاضی
حافظ محمد طیب

تبصرے

Most Popular

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے | ان کا جلوا تو سینے میں موجود ہے | Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Lyrics in Urdu

پندرہ سو سالہ جشن ولادت پیارے نبی کا مل کے منائیں | Pandra Sau Sala Jashn-e-Wiladat Pyare Nabi Ka Mil Ke Manaen Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

سارے پڑھو درود اج سرکار آ گئے | Sare Parho Durood Aj Sarkar Aa Gaye Lyrics in Urdu

نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ | Nahin Hai Koi Duniya Mein Hamara Ya Rasoolallah Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu