خوشیاں مناؤ سید ابرار آ گئے | پڑھ لو درود مومنو سرکار آ گئے | Padh Lo Durood Momino Sarkar Aa Gaye Lyrics in Urdu
خوشیاں مناؤ سیّدِ ابرار آ گئے
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
ہم عاصیوں کے واسطے غم خوار آ گئے
بن کر سراپا رحمت و انوار آ گئے
انسانیت کا، امن کا لب پر لیے پیام
مظلوم و بیکسوں کے مددگار آ گئے
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
ہے آمدِ رسول فضا مُشک بار ہے
ہر سُو نزولِ رحمتِ پروردگار ہے
حور و ملائکہ نے کہا جھوم جھوم کے
مکّے کی سرزمین بڑی شاندار ہے
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
نورِ خدا کا نور ہے آیا زمین پر
خوشیاں جھلک رہی ہیں سبھی کی جبین پر
ایسا حسین دنیا میں آیا نہیں کوئی
قربان ہو رہے ہیں سبھی اس حسین پر
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
سارے جہاں سے افضل و اعلیٰ رسول ہیں
ایماں کی جان، قبلہ و کعبہ رسول ہیں
ستّر ہزار سال میں ہوتا تھا رُونُما
چوتھے حجاب کا وہ ستارہ رسول ہیں
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
رب کی عطا سے نعمتِ عُظمیٰ رسول ہیں
آقائے خلق، نائبِ مولیٰ رسول ہیں
دامن نہ چھوٹے، عیش ! رسولِ انام کا
اللہ کے کرم کا وسیلہ رسول ہیں
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
شاعر:
عیش قادری
نعت خواں:
طاہر چشتی
محمد علی فیضی
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
ہم عاصیوں کے واسطے غم خوار آ گئے
بن کر سراپا رحمت و انوار آ گئے
انسانیت کا، امن کا لب پر لیے پیام
مظلوم و بیکسوں کے مددگار آ گئے
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
ہے آمدِ رسول فضا مُشک بار ہے
ہر سُو نزولِ رحمتِ پروردگار ہے
حور و ملائکہ نے کہا جھوم جھوم کے
مکّے کی سرزمین بڑی شاندار ہے
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
نورِ خدا کا نور ہے آیا زمین پر
خوشیاں جھلک رہی ہیں سبھی کی جبین پر
ایسا حسین دنیا میں آیا نہیں کوئی
قربان ہو رہے ہیں سبھی اس حسین پر
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
سارے جہاں سے افضل و اعلیٰ رسول ہیں
ایماں کی جان، قبلہ و کعبہ رسول ہیں
ستّر ہزار سال میں ہوتا تھا رُونُما
چوتھے حجاب کا وہ ستارہ رسول ہیں
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
رب کی عطا سے نعمتِ عُظمیٰ رسول ہیں
آقائے خلق، نائبِ مولیٰ رسول ہیں
دامن نہ چھوٹے، عیش ! رسولِ انام کا
اللہ کے کرم کا وسیلہ رسول ہیں
پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے
شاعر:
عیش قادری
نعت خواں:
طاہر چشتی
محمد علی فیضی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں