زمیں مسکرائی زماں مسکرایا | حضور آ رہے ہیں حضور آ رہے ہیں | Zameen Muskurai Zaman Muskuraya Lyrics in Urdu
زمیں مسکرائی، زماں مسکرایا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
غریبوں کے آقا، یتیموں کے ماوا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
عنایات کی خُوب برسات ہوگی
خدائے دو عالم کی برکات ہوگی
سجا کر کے سر پر شفاعت کا سِہرا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
چراغِ محبّت اُجالا کریں گے
دِلوں کی گلی کو سجایا کریں گے
سفینہ سنبھالیں گے ہم اب وفا کا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
ہو کعبہ یا زمزم، صفا ہو یا مروہ
ہو مکّے کی گلیاں یا طیبہ کا جلوہ
سبھی کی زباں پر خوشی کا ہے نغمہ
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
یہاں بھی اُجالا، وہاں بھی اُجالا
کرم کا اُجالا، وفا کا اُجالا
جہاں بھی نظر ہے اُسی میں اُجالا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
خوشی اب مناؤ، میری پیاری بیٹی !
ذرا جُھوم جاؤ، میری پیاری بیٹی !
کبھی دفن ہوگی نہیں اب تو زندہ
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
تیری پیاری قسمت پہ قرباں ہے رِضواں
ہُوا رب کا تجھ پر بڑا پیارا احساں
تیری گود میں دیکھو، دائی حلیمہ !
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
شاعر:
رضوان احمد
نعت خواں:
صندلی احمد
جاوید رضا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
غریبوں کے آقا، یتیموں کے ماوا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
عنایات کی خُوب برسات ہوگی
خدائے دو عالم کی برکات ہوگی
سجا کر کے سر پر شفاعت کا سِہرا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
چراغِ محبّت اُجالا کریں گے
دِلوں کی گلی کو سجایا کریں گے
سفینہ سنبھالیں گے ہم اب وفا کا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
ہو کعبہ یا زمزم، صفا ہو یا مروہ
ہو مکّے کی گلیاں یا طیبہ کا جلوہ
سبھی کی زباں پر خوشی کا ہے نغمہ
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
یہاں بھی اُجالا، وہاں بھی اُجالا
کرم کا اُجالا، وفا کا اُجالا
جہاں بھی نظر ہے اُسی میں اُجالا
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
خوشی اب مناؤ، میری پیاری بیٹی !
ذرا جُھوم جاؤ، میری پیاری بیٹی !
کبھی دفن ہوگی نہیں اب تو زندہ
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
تیری پیاری قسمت پہ قرباں ہے رِضواں
ہُوا رب کا تجھ پر بڑا پیارا احساں
تیری گود میں دیکھو، دائی حلیمہ !
حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں
شاعر:
رضوان احمد
نعت خواں:
صندلی احمد
جاوید رضا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں