ADVERTISEMENT

ان کی رحمت سے طلبگار چلا جائے گا | Unki Rahmat Se Talabgar Chala Jayega Lyrics in Urdu

اُن کی رحمت سے طلبگار چلا جائے گا
وہ بلائیں تو گُنہگار چلا جائے گا

شہرِ مکّہ سے مدینے کی طرف جانا ہے
آپ ہوں جس کے مددگار چلا جائے گا

اِس لیے نجدی وہابی سے نہیں مِلتا میں
میرے سینہ سے تیرا پیار چلا جائے گا

ہند میں رہ کے مدینے کی طرف دیکھتا ہوں
دُور رہتا ہوں، تو کیا پیار چلا جائے گا

جاگتی آنکھوں سے دیکھا ہے مدینہ جس نے
کون کہتا ہے کہ وہ نار چلا جائے گا

خُلد کے سارے ہی دروازے کُھلیں گے اُس پر
طیبہ ہو کر جو وفادار چلا جائے گا

یہ غمِ عشقِ نبی ہے اِسے اندر رکھیے
پھر نہ لوٹے گا جو اِک بار چلا جائے گا

اِک مُحمّد کی اگر بات ہٹا لی جائے
ذاتِ انسان کا مِعْیَار چلا جائے گا

آپ کے روضے پہ آتا ہوں تو شرم آتی ہے
دُور ہی سے یہ گنہگار چلا جائے گا

سر اُٹھانے کا تَصَوُّر ہے یہاں بے ادبی
سر جُھکا کر یہ گنہگار چلا جائے گا

ہجرِ طیبہ کا تَصَوُّر ہے قیامت جیسا
مر کے لوٹے گا جو اِک بار چلا جائے گا

گر تیرے نام پہ مرنے کو بُلایا جائے
جو تیرا ہوگا سرِ دار چلا جائے گا


نعت خواں:
غلام نور مجسم

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu