میم مدینہ مارہرہ کی قسمت ہے | Meem-e-Madina Marehra Ki Qismat Hai Lyrics in Urdu
میمِ مدینہ مارہرہ کی قسمت ہے
اِس گُنبد کو اُس گُنبد سے نسبت ہے
گردشِ دوراں! ہٹ جا میرے رستے سے
میرے سر پر دستِ شاہِ برکت ہے
چشتی پیمانے میں ہے بغداد کی مے
برکت والے ساقی کی یہ برکت ہے
شاہِ برکت میرے نانا دادا ہیں
اُن سے مجھ کو دوہری دوہری نسبت ہے
اِن کے مُرشد اِن کے اُوپر ناز کریں
ہاں ہاں یہ بھی شانِ اعلیٰ حضرت ہے
شہرِ بریلی! تجھ پر فضل ہے نُوری کا
آج بنا تُو مرکزِ اہلِ سُنّت ہے
خالی جھولی لے کر منگتا آئے ہیں
حضرتِ قاسم کی جانب سے دعوت ہے
دستِ کرم داتا کا لو اب اُٹھتا ہے
مانگو مانگو دِل میں جو بھی حسرت ہے
مُرشد دامن بھر بھر کر لوٹائیں گے
یہی تو اُن کی پیاری پیاری عادت ہے
دیکھو یہ کیسا نُورانی چہرہ ہے
مُرشد کا دیدار بھی ایک عبادت ہے
نظمی ! تم بھی پاؤں پکڑ لو مُرشد کے
اِن قدموں کے نیچے ہی تو جنّت ہے
یاں سے جو خالی لوٹا خالی ہی رہا
ہاں ہاں ایسا شخص بڑا بد قسمت ہے
شاعر:
سید حسنین میاں برکاتی
(نظمی مارہروی)
نعت خواں:
اویس رضا قادری
اِس گُنبد کو اُس گُنبد سے نسبت ہے
گردشِ دوراں! ہٹ جا میرے رستے سے
میرے سر پر دستِ شاہِ برکت ہے
چشتی پیمانے میں ہے بغداد کی مے
برکت والے ساقی کی یہ برکت ہے
شاہِ برکت میرے نانا دادا ہیں
اُن سے مجھ کو دوہری دوہری نسبت ہے
اِن کے مُرشد اِن کے اُوپر ناز کریں
ہاں ہاں یہ بھی شانِ اعلیٰ حضرت ہے
شہرِ بریلی! تجھ پر فضل ہے نُوری کا
آج بنا تُو مرکزِ اہلِ سُنّت ہے
خالی جھولی لے کر منگتا آئے ہیں
حضرتِ قاسم کی جانب سے دعوت ہے
دستِ کرم داتا کا لو اب اُٹھتا ہے
مانگو مانگو دِل میں جو بھی حسرت ہے
مُرشد دامن بھر بھر کر لوٹائیں گے
یہی تو اُن کی پیاری پیاری عادت ہے
دیکھو یہ کیسا نُورانی چہرہ ہے
مُرشد کا دیدار بھی ایک عبادت ہے
نظمی ! تم بھی پاؤں پکڑ لو مُرشد کے
اِن قدموں کے نیچے ہی تو جنّت ہے
یاں سے جو خالی لوٹا خالی ہی رہا
ہاں ہاں ایسا شخص بڑا بد قسمت ہے
شاعر:
سید حسنین میاں برکاتی
(نظمی مارہروی)
نعت خواں:
اویس رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں