آپ کا میں امتی ہوں یہ میری قسمت حضور | Aap Ka Main Ummati Hun Ye Meri Qismat Huzoor Lyrics in Urdu

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !

میرا دِل، دھڑکن، جِگر، سانسوں کی منزل آپ ہیں
درد کی موجوں میں اِک راحت کا ساحِل آپ ہیں
جاں لُٹائی جائے جس پر اُس کے قابِل آپ ہیں
عِشق کا مقصُود ہیں، مقصد ہیں حاصِل آپ ہیں
میری سانسوں کی روانی آپ کی خاطِر، حضور !
ہے فِدا کُل زِندگانی آپ کی خاطِر حضور !

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !

آپ کا ہر قول آقا ! مُعتبر میرے لیے
آپ کے قدموں کا ذرّہ ہے قمر میرے لیے
آپ کا دیدار معراجِ نظر میرے لیے
آپ کے نعلینِ اقدس تاجِ سر میرے لیے
آپ سے منسُوب ہر شے سے عقیدت ہے، حضور !
سب سے بڑھ کر آپ سے مجھ کو محبّت ہے، حضور !

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !

ہے تمنّا خواب میں اُلفت دِکھاؤں آپ کو
کہہ کے، یا روحی و نفسی میں بُلاؤں آپ کو
آپ کے حسّان سا گرچہ ثنا خواں میں نہیں
ہے تمنّا آپ کی نعتیں سُناؤں آپ کو
عِشق میں بن جاؤں ایسا میں بھی دیوانہ، حضور !
آپ دیں مجھ کو تسلّی مثلِ حنّانہ، حضور !

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !


آپ کی نظروں نے مُحتاجوں کو سُلطاں کر دِیا
آپ کی پرواز نے عقلوں کو حیراں کر دِیا
آپ کی نسبت نے کمتر کو بھی ذیشاں کر دِیا
آپ کے پیغام نے حیواں کو اِنساں کر دِیا
احسن و اجمل و افضل یا کہ ہم رُتبہ، حضور !
خلق میں کوئی نہیں ہے آپ کے جیسا، حضور !

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !

آپ ہیں ایسے حسیں کہ یُوسُفِ کِنعاں فِدا
آپ پر پھر کیوں نہ ہو مجھ جیسا اِک ناداں فِدا
آپ پر کُل مال و زر، باپ اور میری ماں فِدا
آپ پر جس جس نے جاں دی اُس پہ میری جاں فِدا
قلبِ جعفر کے محل میں آپ بستے ہیں، حضور !
بن کے بارِش عِشق کی ہر دم برستے ہیں، حضور !

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور !
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور !


شاعر:
مولانا ابوجعفر

نعت خواں:
سید ولی الله

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

اپنے آنسو بہاؤں گا میں | اپنے رب کو مناؤں گا میں | Apne Rab Ko Manaunga Main Lyrics in Urdu