کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک | Kabe Pe Padi Pehli Nazar Tum Ko Mubarak Lyrics in Urdu

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

مُزْدلِفہ ہے، عرفات ہے، مَروہ ہے، صَفا ہے
یہ پاک یہ پاکیزہ نگر تم کو مبارک

اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

اب اور طلب کیا ہے تیری زائرِ کعبہ
ہے فرشِ حرم پر تیرا سر، تم کو مبارک

اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

ہیں خاکِ مدینہ کے تیرے ہاتھ میں ذرّے
یہ لال، یہ ہیرے، یہ گُہر تم کو مبارک

اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

تم مسجدِ نبوی کے احاطے میں کھڑے ہو
یہ نوریوں کی راہ گُزر تم کو مبارک

اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

فارُوقی ! سبھی حاجیوں سے کہتے ہیں قُدسی
سجدوں کے لِیے رب کا یہ گھر تم کو مبارک

اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک

کعبے پہ پڑی پہلی نظر تم کو مبارک
اے حاجیو ! یہ حج کا سفر تم کو مبارک


شاعر:
سہیل کلیم فاروقی

نعت خواں:
عمیر زبیر

تبصرے