ہزاروں میں بہتر تن تھے تسلیم و رضا والے | Hazaron Mein Bahattar Tan The Tasleem-o-Raza Wale Lyrics in Urdu

ہزاروں میں بہتّر تن تھے تسلیم و رضا والے
حقیقت میں خدا اِن کا تھا اور یہ تھے خدا والے

یہ نعرہ حُر کا تھا جس وقت فوجِ شام سے نکلا
کہ دیکھو یُوں نکلتے ہیں جہنّم سے خدا والے

کسی نے جب وطن پُوچھا تو یُوں حضرت نے فرمایا
مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے

حُسین ابن علی کی کیا مدد کر سکتا تھا کوئی
یہ خود مُشکل کُشا تھے اور تھے مُشکل کُشا والے

دوائے دردِ عصیاں پنجتن کے در سے مِلتی ہے
زمانے میں یہی مشہور ہیں دار الشفا والے


نعت خواں:
مولانا محمد شفیع اوکاڑوی



ہزاروں میں بہتّر تن تھے تسلیم و رضا والے
حقیقت میں خدا اِن کا تھا اور یہ تھے خدا والے

گلا کٹوا کے ثابت کر گئے ہیں کربلا والے
قضا سے بھی نہیں ڈرتے ہیں تسلیم و رضا والے

پُکار اُٹّھیں گے دُشمن آپ کے حملوں سے گھبرا کے
یہی تو ہیں علی والے، نبی والے، خدا والے

کِسی نے جب وطن پُوچھا تو یہ حضرت نے فرمایا
مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے

دوائے دردِ عصیاں پنجتن کے در سے مِلتی ہے
زمانے میں یہی مشہور ہیں دار الشفا والے

یزیدی پائیں گے دوزخ، ہے دوزخ اُن کی قسمت میں
جِناں پائیں گے اہلِ بیت کی مدح و ثنا والے

حُسین ابن علی کی کیا مدد کر سکتا تھا کوئی
وہ خود مُشکل کُشا تھے اور ہیں مُشکل کُشا والے

حُسین ابن علی کا مرتبہ اللہ سے پُوچھو
یہی تو ہیں قضائے دین پر حقّ و بقا والے

یہ نعرہ حُر کا تھا جس وقت فوجِ شام سے نکلا
کہ دیکھو یُوں نکلتے ہیں جہنّم سے خدا والے

پریشانی میں میں جب، راز ! اُن کو یاد کرتا ہُوں
بچا لیتے ہیں آفت سے مجھے مُشکل کُشا والے


نعت خواں:
صابر رضا ازہری سورت

تبصرے

Most Popular

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

تو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا | Tu Ne Batil Ko Mitaya Aye Imam Ahmad Raza Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu