نبی سے وعدہ نبھانا حسین جانتے ہیں | Nabi Se Wada Nibhana Hussain Jante Hain Lyrics in Urdu

سیّد نے کربلا میں وعدے نِبھا دیے ہیں
دینِ محمّدی کے گُلشن کِھلا دیے ہیں

میرا سردار حُسین ! میرا دِلدار حُسین !
ہے میرا پیار حُسین !

نبی سے وعدہ نِبھانا حُسین جانتے ہیں
یزیدیوں کو مِٹانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

شہید ہو کے بھی نیزے پہ چڑھ کے دنیا کو
کلامِ پاک سُنانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

زمینِ کَرب و بلا پر کٹا کے سَر اپنا
خُدا کا دین بچانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

درِ حُسین پہ دامن پسارنا سِیکھو
گدا کو شاہ بنانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

یزیدیوں کو جو اِک وار میں کرے فی النّار
یُوں ذُوالْفِقار چلانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

زبانِ حال سے حُرّ کے لہُو نے یہ بولا
خُدا سے خُلد دِلانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

تڑپ تھی جامِ شہادت کی ورنہ لمحے میں
فُرات قدموں میں لانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں

ڈرو نہ آتشِ دوزخ سے، سیف ! تم ہرگز
حُسینیوں کو بچانا حُسین جانتے ہیں

حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں
حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں


شاعر:
سیف قادری الہ آبادی

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
حافظ عاطف عالم قادری
محمد ذیشان قادری

تبصرے

Most Popular

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu