ADVERTISEMENT

جشن نبی کریں گے بڑی دھوم دھام سے | اعلیٰ حضرت کے دیوانے | Ala Hazrat Ke Deewane Lyrics in Urdu

جشنِ نبی کریں گے بڑی دُھوم دھام سے
مطلب نہیں ہے ہم کو یزیدی نِظام سے
تکلیف جس کو ہوگی دُرُود و سلام سے
تکلیف اُس کو دیں گے رضا کے کلام سے

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے

سُن کر رضا کا ذِکر طلبگار ہو گئے
جو سو رہے تھے نیند سے بیدار ہو گئے
جب بات آ گئی ہے نبی کے وقار پر
یہ جان لُٹانے کو بھی تیّار ہو گئے

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے

مرکز مِرا بریلی ہے میری وفا کے ساتھ
بیمار چل رہے ہیں مُکَمّل شِفا کے ساتھ
گُستاخ دیکھ لیں گے یہ میدانِ حشر میں
ہیں قادری فقیر، رہیں گے رضا کے ساتھ

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے

چاروں طرف سے کُفْر کے شُعْلے اُبَل پڑے
کرنے لگے حضور پہ حملے بڑے بڑے

کوئی کہے حضور کو اپنی طرح بشر
ذِکرِ نبی کو کوئی کہے غیر مُعتبر

کوئی نبی کے عِلم پہ طعنہ زنی کرے
کلمہ پڑھے اُنہیں کا، اُنہیں کو بُرا کہے

توہین کر رہی تھیں یہ باطل جماعتیں
مغموم ہو رہی تھیں دِلوں کی سماعتیں

عاشِق نبی کے رو کے یہ کہتے تھے بار بار
کب آئے گا ہمارے عقیدوں کا پہرے دار

نامُوسِ مصطفیٰ کی حِفاظت کرے گا کون ؟
نجدی وہابیوں سے مُکَمّل لڑے گا کون ؟

اللہ کا کرم ہُوا وہ ذات آ گئی
ہم سُنّیوں کے واسطے اِمداد آ گئی

بیٹا نقی کا بن کے رضا خان آ گئے
تصویرِ سُنّیت کے نِگَہبان آ گئے

بچپن سے جس نے عِشق پڑھا تھا حُضُور کا
جس پر نشہ چڑھا تھا شرابِ طہُور کا

ہر لفظ جس کا عِشقِ رسالت مآب ہے
بغداد والے پیر کا جو اِنتخاب ہے

وہ آ گیا جو عِشق کا مطلب بتائے گا
نجدی وہابیوں سے عقیدہ بچائے گا

احمد رضا کے نام سے مشہُور ہوگا جو
مارہرہ والے پیر کو منظُور ہوگا جو

ہم سب اُسی کے نام کا نعرہ لگائیں گے
بھٹکے ہوئے دِلوں کو مدینہ بنائیں گے

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے

اختر رضا کے چاہنے والے ہیں ہم، جناب !
اختر رضا کے نام کا نعرہ لگائیں گے
مانا ہے پیر تاجِ شریعت کو جان سے
یہ جان ہے اُنہیں کی، اُنہیں پر لُٹائیں گے

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے

جو دل لگا چُکے ہیں، نہ موڑیں گے حشر تک
وعدہ کیا جو خود سے، نہ توڑیں گے حشر تک
اختر رضا کی جان ہیں اسجد رضا میرے
اسجد رضا کا ساتھ نہ چھوڑیں گے حشر تک

اعلیٰ حضرت کے دیوانے
اعلیٰ حضرت کے دیوانے


نعت خوان:
غلام نور مجسم

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | قصیدۂ نور | Subh Taiba Mein Hui Bat.ta Hai Bada Noor Ka Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu