بلوا لو طیبہ میں آقا مجھ کو بھی اک بار | Bulwa Lo Taiba Mein Aaqa Mujh Ko Bhi Ik Baar Lyrics in Urdu
بلوا لو طیبہ میں، آقا ! مجھ کو بھی اک بار
کیسا ہے وہ شہر مدینہ دکھلا دو، سرکار !
اِس نے سنایا، اُس نے بتایا، شہر مدینہ ایسا ہے
میں بھی جا کر دیکھوں، آقا ! گمبد خضرا کیسا ہے
جس نے دیکھا اُس نے بتایا، خلد بریں کے جیسا ہے
جس در پے حور وغلماں کا لگتا ہے بازار
کیسا ہے وہ شہر مدینہ دکھلا دو، سرکار !
اکثر ایسا ہوتا ہے، راتوں میں نیند نہ آتی ہے
یاد مدینہ جب آتا ہے، آنکھ میری بھر آتی ہے
خوب مچلنے لگتا ہے دل، بےچینی بڑھ جاتی ہے
ان آنکھوں کی پیاس بجھا دو، نبیوں کے سردار !
کیسا ہے وہ شہر مدینہ دکھلا دو، سرکار !
مشکل میں ہوں، آقا ! یہاں پر، نظرِعنایت ہو جائے
لوٹ کے آئیں خوشیوں کے دن، دور مصیبت ہو جائے
موت سے پہلے روضۂ انور کی بھی زیارت ہو جائے
ہند میں جینا ہو گیا ہے، آقا ! اب دشوار
کیسا ہے وہ شہر مدینہ دکھلا دو، سرکار !
شہر نبی میں ہر دن، ہر سو نور برستا رہتا ہے
میں نے سنا ہے ان کی گلی میں لطف وکرم کا دھارا ہے
وجد میں آ کر ان کا ثنا خواں عظمت آخر کہتا ہے
خلدِ بریں کے باغ سے بہتر طیبہ کے گلزار
کیسا ہے وہ شہر مدینہ دکھلا دو، سرکار !
شاعر:
عظمت رضا بھاگلپوری
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں