کہا رب نے محمّد سے، وعدہ یہ ہمارا ہے | Kaha Rab Ne Muhammad Se Wada Ye Hamara Hai Lyrics in Urdu
کہا رب نے محمّد سے، وعدہ یہ ہمارا ہے
ہم دیں گے اُسے جنّت، نوکر جو تمہارا ہے
دیکھو تو سہی میرے شاہکار کے جلووں کو
جیسا ہے کہا اِس نے، ویسا ہی سنوارا ہے
جس دن سے ملی نسبت سرکارِ دو عالم کی
اُس دن سے بلندی پر قسمت کا ستارا ہے
یوسف کے لبوں پر بھی یہ ذکر تھا محشر میں
سرکار کے چہرے کا کیا خوب نظارا ہے
کیا شانِ محمّد ہے ! محبوب کی مدح میں
اُس ربِّ دو عالم نے قرآن اتارا ہے
یہ کم تو نہیں، حاکم ! کرتا ہوں ثنا اُس کی
کہتے ہیں جسے احمد، ہر اک سے جو پیارا ہے
دانہ بھی انہیں کا ہے، پانی بھی انہیں کا ہے
حسنین کے ٹکڑوں پر دنیا کا گزارا ہے
جبریلِ امیں بولے، کوئی بھی نہیں اُن سا
قدرت نے محمّد کو کچھ ایسا سنوارا ہے
شبّیر یہ کہتے تھے کر بل میں فدا ہو کر
جو کچھ بھی تھا، اے نانا ! تیرے نام پے وارا ہے
شاعر:
احمد علی حاکم
نعت خواں:
احمد علی حاکم
عظمت رضا بھاگلپوری
ہم دیں گے اُسے جنّت، نوکر جو تمہارا ہے
دیکھو تو سہی میرے شاہکار کے جلووں کو
جیسا ہے کہا اِس نے، ویسا ہی سنوارا ہے
جس دن سے ملی نسبت سرکارِ دو عالم کی
اُس دن سے بلندی پر قسمت کا ستارا ہے
یوسف کے لبوں پر بھی یہ ذکر تھا محشر میں
سرکار کے چہرے کا کیا خوب نظارا ہے
کیا شانِ محمّد ہے ! محبوب کی مدح میں
اُس ربِّ دو عالم نے قرآن اتارا ہے
یہ کم تو نہیں، حاکم ! کرتا ہوں ثنا اُس کی
کہتے ہیں جسے احمد، ہر اک سے جو پیارا ہے
دانہ بھی انہیں کا ہے، پانی بھی انہیں کا ہے
حسنین کے ٹکڑوں پر دنیا کا گزارا ہے
جبریلِ امیں بولے، کوئی بھی نہیں اُن سا
قدرت نے محمّد کو کچھ ایسا سنوارا ہے
شبّیر یہ کہتے تھے کر بل میں فدا ہو کر
جو کچھ بھی تھا، اے نانا ! تیرے نام پے وارا ہے
شاعر:
احمد علی حاکم
نعت خواں:
احمد علی حاکم
عظمت رضا بھاگلپوری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں