کیوں بھلا بیکار کی باتیں کریں | Kyun Bhala Bekar Ki Baatein Karein Lyrics in Urdu
کیوں بھلا بیکار کی باتیں کریں
ہر گھڑی سرکار کی باتیں کریں
سیّدِ ابرار کی باتیں کریں
واقفِ اسرار کی باتیں کریں
والضُّحیٰ وَاللَّیل پڑھ کر صبح وشام
گیسو و رخسار کی باتیں کریں
ہم نے دیکھے ہیں بیابانِ عرب
کیسے لالہ زار کی باتیں کریں
جن کی پاکی کا بیاں قرآں میں ہے
شاہ کے گھربار کی باتیں کریں
جس جگہ سائل نہ لوٹے نامراد
اُس سخی دربار کی باتیں کریں
گرمیٔ محشر سے بچنا ہے اگر
گیسوئے خم دار کی باتیں کریں
جو لکھے احمد رضا نے، اے عبید !
آؤ اُن اشعار کی باتیں کریں
شاعر:
اویس رضا قادری
نعت خواں:
اویس رضا قادری
ہر گھڑی سرکار کی باتیں کریں
سیّدِ ابرار کی باتیں کریں
واقفِ اسرار کی باتیں کریں
والضُّحیٰ وَاللَّیل پڑھ کر صبح وشام
گیسو و رخسار کی باتیں کریں
ہم نے دیکھے ہیں بیابانِ عرب
کیسے لالہ زار کی باتیں کریں
جن کی پاکی کا بیاں قرآں میں ہے
شاہ کے گھربار کی باتیں کریں
جس جگہ سائل نہ لوٹے نامراد
اُس سخی دربار کی باتیں کریں
گرمیٔ محشر سے بچنا ہے اگر
گیسوئے خم دار کی باتیں کریں
جو لکھے احمد رضا نے، اے عبید !
آؤ اُن اشعار کی باتیں کریں
شاعر:
اویس رضا قادری
نعت خواں:
اویس رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں