کعبہ اداس گنبد خضرا اداس ہے | Kaba Udas Gumbad-e-Khazra Udas Hai Lyrics in Urdu
کعبہ اُداس گنبدِ خضرا اُداس ہے
جب سے میرے حسین کا چہرہ اُداس ہے
پینے کو ایک قطرہ بھی پانی نہیں ملا
افسوس تین دن کا وہ پیاسا اُداس ہے
آلِ نبی کے غم میں فرشتے ہیں بے قرار
مکّہ تڑپ رہا ہے، مدینہ اُداس ہے
جو شیر خوار بچّہ تڑپتا تھا گود میں
اُس کے لیے فرات کا دریا اُداس ہے
حوریں بھی رو رہی ہیں کھڑی آسمان میں
گلشن اُداس، دوستو ! صحرا اُداس ہے
کاندھے پہ جن کو اپنے بٹھایا حضور نے
کرب و بلا میں اُن کا نواسا اُداس ہے
نعت خواں:
رحیم رضا بلرامپوری
جب سے میرے حسین کا چہرہ اُداس ہے
پینے کو ایک قطرہ بھی پانی نہیں ملا
افسوس تین دن کا وہ پیاسا اُداس ہے
آلِ نبی کے غم میں فرشتے ہیں بے قرار
مکّہ تڑپ رہا ہے، مدینہ اُداس ہے
جو شیر خوار بچّہ تڑپتا تھا گود میں
اُس کے لیے فرات کا دریا اُداس ہے
حوریں بھی رو رہی ہیں کھڑی آسمان میں
گلشن اُداس، دوستو ! صحرا اُداس ہے
کاندھے پہ جن کو اپنے بٹھایا حضور نے
کرب و بلا میں اُن کا نواسا اُداس ہے
نعت خواں:
رحیم رضا بلرامپوری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں