ملتا ہے کیا مدینے میں اک بار جا کے دیکھ | Milta Hai Kya Madine Mein Ik Baar Ja Ke Dekh Lyrics in Urdu
ملتا ہے کیا مدینے میں اک بار جا کے دیکھ
کرتے ہیں مالا مال وہ، دامن بچھا کے دیکھ
اُن کی گلی میں مانگتے پھرتے ہیں تاجدار
تو بھی اُسی کریم کے منگتوں میں جا کے دیکھ
خیرات دے کے کہتے ہیں، منگتے کی خیر ہو
بِن مانگے خیر ملتی ہے آ آزما کے دیکھ
عزّت ملے گی اس قدر، ہو جائیگا غنی
دستِ طلب حضور کی جانب بڑھا کے دیکھ
دُھل جا ئینگے گناہ تیرے، ہو جائیگا کرم
تو بھی درِ رسول پے آنسو بہا کے دیکھ
تیرے غریب خانے میں وہ آئینگے ضرور
گھر پر رسولِ پاک کی محفل سجا کے دیکھ
واصف ! تیری نجات کا ہے راستہ یہی
الفت نبی کی آل کی دل بے بسا کے دیکھ
شاعر:
واصف علی واصف
نعت خواں:
منصب علی نقش بندی
حافظ قاسم مدنی
کرتے ہیں مالا مال وہ، دامن بچھا کے دیکھ
اُن کی گلی میں مانگتے پھرتے ہیں تاجدار
تو بھی اُسی کریم کے منگتوں میں جا کے دیکھ
خیرات دے کے کہتے ہیں، منگتے کی خیر ہو
بِن مانگے خیر ملتی ہے آ آزما کے دیکھ
عزّت ملے گی اس قدر، ہو جائیگا غنی
دستِ طلب حضور کی جانب بڑھا کے دیکھ
دُھل جا ئینگے گناہ تیرے، ہو جائیگا کرم
تو بھی درِ رسول پے آنسو بہا کے دیکھ
تیرے غریب خانے میں وہ آئینگے ضرور
گھر پر رسولِ پاک کی محفل سجا کے دیکھ
واصف ! تیری نجات کا ہے راستہ یہی
الفت نبی کی آل کی دل بے بسا کے دیکھ
شاعر:
واصف علی واصف
نعت خواں:
منصب علی نقش بندی
حافظ قاسم مدنی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں