ہمارے بَن کو نبی لالہ زار کر دیں گے | Hamare Ban Ko Nabi Lalazar Kar Denge Lyrics in Urdu
ہمارے بَن کو نبی لالہ زار کر دیں گے
خزاں کو اپنے کرم سے بہار کر دیں گے
خُصوصی فضل و کرم شہریار کر دیں گے
دِکھا کے جلوہ ہمیں بے قرار کر دیں گے
نگاہ ڈال کے اپنی وہ نور والے نبی
سیاہ ذَرّوں کو بھی آبدار کر دیں گے
لگاؤ دِل کو وِلائے حُضورِ والا میں
وہ دِل سے دُورغمِ روزگار کر دیں گے
بَلائیں کچھ نہ بِگاڑیں گی ان کے ہوتے ہوئے
وہ میرے گِرد کرم کا حِصَار کر دیں گے
وہ نُور والے نبی اپنی نُوری کرنوں سے
لحد میں آ کے اسے نوربار کر دیں گے
گناہگارو! چلے آؤ پُل صراط پہ تم
وہ پَل میں پُل سے غُلاموں کو پار کر دیں گے
ہر ایک رَزْم میں اَصحاب دِل سے کہتے تھے
ہم اُن کے نام پہ جاں کو نثار کر دیں گے
اشارہ کر کے وہ بادِ خلاف کو بُرہاں
ہمارے حق میں اسے ساز گار کر دیں گے
شاعر:
مفتي راشد علي عطّاري
نعت خوان:
محمّد اشفاق عطّاري مدني
خزاں کو اپنے کرم سے بہار کر دیں گے
خُصوصی فضل و کرم شہریار کر دیں گے
دِکھا کے جلوہ ہمیں بے قرار کر دیں گے
نگاہ ڈال کے اپنی وہ نور والے نبی
سیاہ ذَرّوں کو بھی آبدار کر دیں گے
لگاؤ دِل کو وِلائے حُضورِ والا میں
وہ دِل سے دُورغمِ روزگار کر دیں گے
بَلائیں کچھ نہ بِگاڑیں گی ان کے ہوتے ہوئے
وہ میرے گِرد کرم کا حِصَار کر دیں گے
وہ نُور والے نبی اپنی نُوری کرنوں سے
لحد میں آ کے اسے نوربار کر دیں گے
گناہگارو! چلے آؤ پُل صراط پہ تم
وہ پَل میں پُل سے غُلاموں کو پار کر دیں گے
ہر ایک رَزْم میں اَصحاب دِل سے کہتے تھے
ہم اُن کے نام پہ جاں کو نثار کر دیں گے
اشارہ کر کے وہ بادِ خلاف کو بُرہاں
ہمارے حق میں اسے ساز گار کر دیں گے
شاعر:
مفتي راشد علي عطّاري
نعت خوان:
محمّد اشفاق عطّاري مدني
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں