ان آنکھوں سے مدینے کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے | ہم کو بلانا یا رسول اللہ | Humko Bulana Ya Rasool Allah Lyrics in Urdu | Version 2

بڑی امّید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے
کرم کی جب نظر ہوگی مدینے ہم بھی جائیں گے

اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا
مکین گنبدِ خضرا کو حالِ دل سنائیں گے

قسم اللہ کی ! ہوگا وہ منظر دید کے قابل
قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

ان آنکھوں سے مدینے کا نظارا ہم بھی دیکھیں گے
جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

گناہوں کے سمندر میں تو انساں ڈوب جاتے ہیں
جو ڈوبے کو بچاتا ہے کنارا ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

جہاں جا کر زمانے کے سبھی غم بھول جاتے ہیں
سکونِ قلب کا خطّہ وہ پیارا ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

مچلتی ہے یہ حسرت روز و شب دل میں، میرے آقا !
تیری رحمت کا کب ہوگا اِشارہ ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

وہ جس کا نام لے کر گرنے والے بھی سنبھل جایں
جو ہے کونین میں سب کا سہارا ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !


سخاوت کا وہ در جس سے کوئی لوٹا نہیں خالی
بھرا اپنی تمنّا کا یہ کاسہ ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !

سعید عاقل ! دعا ہے رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیں کا در
کہ صدقے میں محمّد کے، خدایا ! ہم بھی دیکھیں گے

جمالِ گنبدِ خضرا کے آقا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بلانا، یا رسول اللہ !
ہم کو بلانا، یا حبیب اللہ !


شاعر:
سعید عاقل

نعت خواں:
لائبہ فاطمہ
عروہ طارق

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu