ADVERTISEMENT

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے | Palestineo Ne Qayamat Mein Aaqa Ko Dukhda Sunaya To Phir Kya Karoge Lyrics in Urdu

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے
اگر مصطفٰی نے بھی ناراض ہو کر رُخ اپنا پھرایا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے

اُڑی جا رہی ہیں شہیدوں کی لاشیں فغاں بن کے عرشِ الٰہی کی جانب
اگر یہ مناظر تمہارے گھروں میں خدا نے دکھایا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے

جو تم کھا رہے ہو یہ لاشیں ہیں اُن کی، جو تم پی رہے ہو یہ سب خوں ہے اُن کا
خدا کے لیے اپنا ایماں بچا لو، اگر وقت گزرا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے

جو کر بل کی تاریخ سن کر یہ کہتے ہو اے کاش ! ہم اُس زمانے میں ہوتے
تمہیں کو قیامت میں غزہ کے بچّوں نے چہرہ دکھایا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے

ہمارا ہی قبلہ ہے بیت المقدس، ہمارے ہی نبیوں کی آرام گاہ ہے
اگر ان میں تم کو کسی ایک نے بھی کیا گر پرایا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے

دعاؤں سے اُن کی مدد کرتے رہنا، نہ سیّد رفائی ! اُنہیں بھول جانا
یہی ایک مَوقَع ہے معافی کا اپنی، جو یہ بھی گوایا تو پھر کیا کروگے

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے


شاعر:
سید احمد اللہ شاہ رفاعی

نشید خواں:
سیدا اریبہ فاطمہ

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu