یا حسین اک کرم کی نظر چاہیئے | Ya Hussain Ek Karam Ki Nazar Chahiye Lyrics in Urdu

یا حسین ! اک کرم کی نظر چاہیئے
ہم بھی کربل کی جانب نکل جائیں گے
آپ کی گر نگاۂ تَوَجُّہ پڑی
ہم غلاموں کے دن بھی بدل جائیں گے

گلشنِ فاطمہ کی ہے نکہت ملی
آپ کو، یا حسین ! ایسی شوکت ملی
کھوٹے سِکّے بھی بازارِ کونین میں
آپ کا نام لینے سے چل جائیں گے

کس قدر آپ کی ہے زمانے میں دھوم
کہہ رہا ہے یہی عاشقوں کا ہجوم
آپ کے روضۂ پاک پر، یا حسین !
پاؤں کیا چیز ہیں سر کے بل جائیں گے

دردِ دل کو دوائے ضروری ملے
اب تو کر بل کی اذنِ حضوری ملے
تیرے پروانے اب، اے امام حسین !
آتشِ ہجر میں ورنہ جل جائیں گے

کیا کہوں کس قدر غم کا مارا ہوں میں
گردشِ دہر سے پارہ پارہ ہوں میں
آپ اپنے لبوں کو ہلا دیں اگر
سارے رنج و الم میرے ٹل جائیں گے

ذکر اصحاب جب بھی کیا جائیگا
سُنّیوں کے کلیجے کو چین آئیگا
چھیڑ کر تذکرہ اہلِ بیت کا ہم
پھر مسرّت کے سانچے میں ڈھل جائیں گے

محو طوفان، ایّوب ! مسکائیے
رنج و کلفت سے ایسے نہ گھبرائیے
آپ پر جب وہ ڈالیں گے نظرِ کرم
آپ کے روز و شب بھی بدل جائیں گے


شاعر:
ایوب رضا امجدی

نعت خواں:
صابر رضا ازہری سورت

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu