کھلی کھلی کلیاں ہیں طیبہ کی گلیاں ہیں | Khili Khili Kaliyan Hain Taiba Ki Galiyan Hain Lyrics in Urdu

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

عجب دل کشا ہیں مدینے کی گلیاں
مُعَطَّر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

مدینے کی ہر شے نفاست بھری ہے
مدینے سے کعبے کو عِزّت ملی ہے
وہیں کی تو پھولوں میں خوشبو بسی ہے
صبا وجد میں جھوم کر کہہ رہی ہے

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

وہ گلیاں جہاں پر ملک سر جھکائیں
وہ گلیاں کہ عاشق کے دل میں سمائیں
وہ گلیاں کہ ہیں جن کی پیاری ادائیں
کسی کو ہنسائیں، کسی کو رلائیں

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

مرادیں یہیں سے گدا پا رہے ہیں
سلاطیں یہاں ہاتھ پھیلا رہے ہیں
بشر کیا ملائک یہاں آ رہے ہیں
جھکا کر سرِ عجز فرما رہے ہیں

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

مدینے کو جس وقت گھر سے چلوں گا
تو پھر کس کے روکے سے میں رک سکوں گا
کہے لاکھ کوئی نہ ہرگز سنوں گا
جو احباب پوچھیں گے فوراً کہوں گا

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

وہ گلیاں کہ چمکائیں زائر کی قسمت
وہ گلیاں کہ عُشّاق کے دل کی راحت
وہ گلیاں کہ جن میں نظر آئے جنّت
وہ گلیاں کہ پھولوں میں ہے جن کی نکہت

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

مدینے سے ہوتی ہے تقسیم نعمت
وہیں سے بٹا کرتی ہے ساری دولت
فدا اُس پہ ہوتی ہے ہر وقت جنّت
برستی ہے دن رات واں حق کی رحمت

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

رہو، اے جمیل ! اب مدینے میں جا کر
برستی ہے دن رات رحمت وہاں پر
کہ ہے اُس میں باغِ احد کا گُلِ تر
ہے ہر ایک کوچہ وہاں کا مُعَطّر

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

عجب دل کشا ہیں مدینے کی گلیاں
مُعَطَّر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں

کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں
کِھلی کِھلی کلیاں ہیں، طیبہ کی گلیاں ہیں

شاعر:
مولانا جمیل الرحمن قادری

نعت خواں:
حافظ غلام مصطفیٰ قادری
سید حسان اللہ حسینی

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے | ان کا جلوا تو سینے میں موجود ہے | Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Lyrics in Urdu

ہر زمانہ میرے حسین کا ہے | Har Zamana Mere Hussain Ka Hai Lyrics in Urdu

دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے | Duniya Ke Aye Musafir Manzil Teri Qabar Hai Lyrics in Urdu

حسین تم کو زمانہ سلام کہتا ہے | Hussain Tum Ko Zamana Salam Kehta Hai Lyrics in Urdu

ملک خدا کے تاجور انت البشر لا کالبشر | Mulk-e-Khuda Ke Tajwar Antal Bashar Laakal Bashar Lyrics in Urdu

نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ | Nahin Hai Koi Duniya Mein Hamara Ya Rasoolallah Lyrics in Urdu

افضل ہے کل جہاں میں گھرانہ حسین کا | نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا | Nabiyon Ka Tajdar Hai Nana Hussain Ka Lyrics in Urdu

تڑپ اٹھتا ہے دل لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی | Tadap Uthta Hai Dil Lafzon Mein Dohrai Nahin Jaati Lyrics in Urdu