پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے | Payam Le Ke Jo Aai Saba Madine Se Lyrics in Urdu

پیام لے کے جو آئی صبا مَدینے سے
مریضِ عشق کی لائی دوا مَدینے سے

سنو تو غور سے آئی صدا مَدینے سے
قریں ہے رحمت و فضلِ خدا مَدینے سے

ملے ہمارے بھی دِل کو جلا مَدینے سے
کہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مَدینے سے

تمہاری ایک جھلک نے کیا اُسے دلکش
فروغ حسن نے پایا، شہا ! مَدینے سے

تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس در سے
ملی جہان کو روزی سدا مَدینے سے

جو آیا لے کے گیا، کون لوٹا خالی ہاتھ
بتادے کوئی سنا ہو جو "لا" مَدینے سے

بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایا
جسے مِلا، جو مِلا، وہ مِلا مَدینے سے

وہ آیا خُلد میں جو آگیا مَدینے میں
گیا وہ خلد سے جو چل دیا مَدینے سے

نہ چین پائے گا یہ غمزدہ کسی صورت
مریضِ غم کو ملے گی شفا مَدینے سے

لگاؤ دل کو نہ دنیا میں ہر کسی شے سے
تَعَلُّق اپنا ہو کعبے سے یا مَدینے سے

گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نواکیوں ہو
نوا سے پہلے مِلے بے نوا مَدینے سے

چمن کے پھول کھلے مُردہ دِل بھی جی اُٹّھے
نسیم خلد سے آئی ہے یا مَدینے سے

کرے گی مُردوں کو زندہ یہ تِشْنوں کو سیراب
وہ دیکھو اُٹّھی کرم کی گھٹا مَدینے سے

مَدینہ چشمۂ آبِ حیات ہے، یارو !
چلو ہمیشہ کی لے لو بقا مَدینے سے

فضائے خلد کے قرباں مگر وہ بات کہاں
مِل آئیں حضرتِ رضواں ذرا مَدینے سے

ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی، زاہد !
تمہیں ہے مکّہ تو ہوگا سِوا مَدینے سے

چلے جو طیبہ سے مسلم تو خلد میں پہنچے
کہ سیدھا خلد کا ہے راستہ مَدینے سے

تم ایک آن میں آئے گئے تمہارے لیے
دو گام بھی نہیں عرشِ عُلا مَدینے سے

تمہارے قدموں پہ سر صدقے جاں فدا ہوجائے
نہ لائے پھر مجھے میرا خدا مَدینے سے

ترے حبیب کا پیارا چمن کِیا برباد
الٰہی ! نکلے یہ نجدی بلا مَدینے سے

ترے نصیب کا، نوری ! ملے گا تجھ کو بھی
لے آئے حصّہ یہ شاہ و گدا مَدینے سے


شاعر:
مفتی اعظم ہند مولانا مصطفٰی رضا خان قادری

نعت خواں:
اویس رضا قادری
سجاد نظامی
محمد طیب رضوی

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu