سجاؤ سارے بام و در میرے سرکار آئے ہیں | Sajao Sare Baam-o-Dar Mere Sarkar Aaye Hain Lyrics in Urdu
مبارک ہو ! مبارک ہو ! میرے سرکار آئے ہیں
مبارک ہو ! مبارک ہو ! میرے سرکار آئے ہیں
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
چراغاں آج ہو گھر گھر، میرے سرکار آئے ہیں
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
جہاں میں آ گیا حق اور باطل پر زوال آیا
خُدائی منتظر تھی جس کی آخر وہ کمال آیا
پڑھو صلوات سب مِل کر، میرے سرکار آئے ہیں
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
سرکار کی آمد ! مرحبا !
دلدار کی آمد ! مرحبا !
آقا کی آمد ! مرحبا !
داتا کی آمد ! مرحبا !
آ گئے سرکار میرے آ گئے سرکار
آ گئے سرکار میرے آ گئے سرکار
وہ رب ہے لائقِ سجدہ کہ جس نے آپ کو بھیجا
خوشا قسمت کہ جس ہستی نے برسوں آپ کو پالا
سلام اُن پر کے جن کے گھر میرے سرکار آئے ہیں
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
بَلَغَ الْعُلیٰ بِكَمالِهٖ
كَشَفَ الْدُّجىٰ بِجَمالِهٖ
حَسُنَتْ جَميعُ خِصالِهٖ
صَلّوا عَلَيْهِ وَآلِهٖ
ثنا کیا ہو بیاں اُن کی کہ جو زہرا کے بابا ہیں
بڑائی کون جانے اُن کی جو حیدر کے مولیٰ ہیں
رسُولوں میں ہیں جو بر تر، میرے سرکار آئے ہیں
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
پلٹ جاؤ فرشتو ! کیا حساب اِس وقت تُربت میں
وہ دیکھو بخت نوکر کا ذرا اِس حالِ غُربت میں
میری تُربت میں خود چل کر میرے سرکار آئے ہیں
سجاؤ سارے بام و در، میرے سرکار آئے ہیں
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
آمِنہ کا لال آیا، آمِنہ کا لال
مبارک ہو ! مبارک ہو ! میرے سرکار آئے ہیں
مبارک ہو ! مبارک ہو ! میرے سرکار آئے ہیں
شاعر:
علی محمد علوی
نعت خواں:
سبطین حیدر

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں