اعلان کھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی | Elaan Khul Ke Karti Hai Ummat Rasool Ki Lyrics in Urdu

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

آقا سے پیار کرنا ہی مومن کی شان ہے
سرشار اُن کے عشق میں یہ جسم و جان ہے
سرمایۂ حیات ہے اُلفت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

گُلشن میں ساری نغمہ سرائی ہے آپ سے
شمس و قمر کی جلوہ نمائی ہے آپ سے
دُنیائے رنگ و بُو میں ہے نکہت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

تفریقِ رنگ ونسل مِٹائی ہے آپ نے
جنّت کی شاہ راہ دِکھائی ہے آپ نے
عالم میں عام و تام ہے رحمت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

یہ غُنچہ و گُلاب، یہ بُلبُل یہ گُلْسِتاں
رحمت لقب نبی کا ہی صدقہ ہے یہ جہاں
بھنورے بھی گُنگُناتے ہیں مِدحت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

تو بھی تو، اے حفیظ ! اُنہیں کا غلام ہے
وردِ زباں ہمیشہ درود و سلام ہے
بعد از خدا ہے دِل میں بھی عظمت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی

اعلان کُھل کے کرتی ہے اُمّت رسول کی
ہر دِل میں جاگُزِیں ہے محبّت رسول کی


شاعر:
مفتی حفیظ اللہ قاسمی

نعت خواں:
صندلی احمد

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu