نبی کی نعت پڑھتا ہوں دل مضطر مچلتا ہے | Nabi Ki Naat Padhta Hun Dil-e-Muztar Machalta Hai Lyrics in Urdu

نبی کی نعت پڑھتا ہوں، دلِ مضطر مچلتا ہے
خدا کے فضل سے میرا مُقَدَّر بھی سنورتا ہے

جو عاشق ہے امام الانبیاء کا وہ تَصَوُّر میں
یہیں سے گنبدِ خضراء کا جلوہ دیکھ لیتا ہے

نبی سے جس کو اُلفت ہے وہی جنّت میں جائے گا
بلالی عشق دنیا میں یہی اعلان کرتا ہے

نبی کے عشق میں پڑھ لے نمازِ پنجگانہ جو
اُسی کا دِل چمکتا ہے، اُسی کا رُخ چمکتا ہے

بہت ہی خوبصورت ہے میرے سرکار کا روضہ
کوئی جب دیکھ لیتا ہے زمانہ بُھول جاتا ہے

اِشارا آپ کا پا کر حجر بھی بول اُٹھتے ہیں
دُعا سے آپ کی سورج پلٹ کر لوٹ آتا ہے

مصیبت جب بھی آتی ہے، تیرا میں نام لیتا ہوں
تیری تَوصِیف کے صدقے میرا ہر کام بنتا ہے

دِکھا دے مجھ کو بھی، مولیٰ ! رسُولِ پاک کا روضہ
مدینہ دیکھنے کو دِل میرا ہر پل مچلتا ہے

سُکُونِ قلب مِلتا ہے، دِوَانے جُھوم جاتے ہیں
کہ رِضواں جُھوم کر جب بھی نبی کی نعت پڑھتا ہے


شاعر:
رضوان محبوبی

نعت خواں:
صندلی احمد

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu