میرے ورد لب ہے نبی نبی | میں مریض عشق رسول ہوں | Mere Wird-e-Lab Hai Nabi Nabi Lyrics in Urdu
میرے وردِ لب ہے نبی نبی، میرا دِل مقامِ حبیب ہے
میں مریضِ عشقِ رسُول ہوں، وہ حبیب میرا طبیب ہے
میرا اُس گلی سے ہے واسطہ، جہاں سر جُھکاتے ہیں اَصْفِیا
جہاں رحمتوں کا نزول ہے، وہ جو عرشِ حق کے قریب ہے
میں بڑا امیر و کبیر ہوں، شہِ دوسرا کا اسیر ہوں
درِ مصطفیٰ کا فقیر ہوں، میرا رفعتوں پہ نصیب ہے
میں غم و الم میں ہوں مُبتلا، کوئی کیا کرے گا میری دوا
میرا دو جہاں میں تیرے سِوا، شہا! اور کون طبیب ہے
وہ بھی خُوب دِن تھے ملائکہ میرے سامنے تھے جو سَرنِگُوں
وہ میرا عروجِ کمال تھا، یہ زوال کِتنا عجیب ہے
نعت خواں:
قاری وحید ظفر قاسمی
اویس رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں